وفاقی دارالحکومت میں سکائوٹنگ کی سرگرمیوں کو بھر پور انداز میں آگے بڑھانے پر اتفاق

اتوار 22 نومبر 2020 23:10

اسلام آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 نومبر2020ء) : اسلام آباد بوائے اسکاوٹ ایسو سی ایشن نے وفاقی دارالحکومت میں سکائوٹنگ کی سرگرمیوں کو بھر پور انداز میں آگے بڑھانے پر اتفاق کیا ہے ،حکومت کی طرف سے شجر کاری کی مہم میں اسلام آباد سکائوٹ ایسوسی ایشن بھر پور طور پر شامل ہو گی،سرکاری و نجی تعلیمی اداروں میں سکائوٹنگ کی سرگرمیوں کو فروغ دیا جائے گا اورممبران کی باقاعدہ رجسٹریشن کی جائے گی۔

اسلام آباد بوائے اسکاوٹ ایسو سی ایشن کی ایگزٹیو کمیٹی کا اجلاس صوبائی کمشنرآصف خان کی صدارت میں منعقد ہوا گئی۔ جس کی صدارت آصف اقبال خان صوبائی کمشنراسلام آباد بوائے اسکاوٹس ایسوسی ایشن نے کی۔اجلاس میںکمیٹی کے دیگر ممبران نے شرکت کی جس میں اسکاوٹنگ کی پروموشن کے بارے میں بات کی گئی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں اسلام آباد بوائے اسکاوٹس ایسوسی ایشن صوبائی کمشنر آصف اقبال خان ، صوبائی سیکرٹری ڈاکٹر مبشر مشتاق ، اعزازی خزانچی عزیزہ سلطانہ ، اے پی سی گورنمنٹ سیکٹر فرزانہ گوندل،ممبر صوبائی کونسل مصباح مشتاق،ممبر صوبائی کونسل رمضان قصوری ،اے پی سی پرائیویٹ سیکٹرعطرت نقوی اورلیڈر ٹریننگ عارف ہاشمی نے شرکت کی۔

ایگزٹیو کمیٹی کے اجلاس میں سب نے اتفاق کیا اور یہ فیصلہ ہوا کہ اسکاوٹنگ کے لیے کرونا کے (ایس او پیز) پر عمل درآمد کرتے ہوئے مل کر کام کرنا ہے۔ کمیٹی کے ممبران اسلام آباد بوائے اسکاوٹ ایسو سی ایشن کے کام کو سراہااور آصف اقبال خان کی سربراہی میں مزیدسرگرمیاں کرنے کی تجویز دی۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ وفاقی نظامت تعلیمات کے زیر انتظام اور نجی تعلیمی اداروں میں سکائوٹنگ کی سرگرمیوں کو فروغ دیا جائے گا اورممبران کی باقاعدہ رجسٹریشن کی جائے گی کیونکہ موجودہ صورتحال میں سکائوٹنگ کی سرگرمیوں کو فروغ دینا اہم ہے ، صوبائی کمشنر آصف اقبال خان نے کہا کہ ایف ڈی ای اس حوالے سے مکمل سپورٹ فراہم کر ے گا۔

یہ فیصلہ بھی کیا گیا کہ حکومت کی طرف سے شجر کاری کی مہم میں اسلام آباد سکائوٹ ایسوسی ایشن بھر پور طور پر شامل ہو گی۔