سیرت النبی ﷺ بنی نوع انسان کے لیے ہدایت وروشنی کا وہ مینا رہے جس سے گم گشتہ راہ انسانوں کو ہدایت ملتی ہے،صوبائی وزیر مال ملک محمدانور
پیر 23 نومبر 2020 17:48
(جاری ہے)
حضور پاک ﷺ کی پاکیزہ اور مقدس سیرت اس وقت بھی ان انسانوں کے لیے ہدایت کا باعث بنی جو انسانیت سے دور تھے۔چیئر مین پی اے سی سید یاور عباس بخاری نے کہاکہ حضرت محمد ﷺ کی سیر ت مبارکہ آج بھی اس پڑھے لکھے،علم و آگہی اور سائنس کے زمانے میں رشد و ہدایت کے متالشیوں کے لیے تسکین و تمانیت قلب کا سامان مہیا کرتی اور ان کی علمی تشنگیوں کو بجھاتی ہے۔
حضور اکرم ﷺ کی سیرت پاک کی جامعیت کا یہ پہلو کس قدر تاب ناک ہے کہ آنحضرت ﷺ کی سیرت پاک نے لاکھوں انسانوں کو تربیت کے خزانے سے نوازا۔ا س عظیم ترقی کے دور میں حضور پاکﷺ کی زندگی ہمارے لیے مشعل راہ ہے۔ آپ ﷺ کی سیرت مبارکہ وہ دبستان علم ہے کہ چشمہ کائنات نے اس سے بڑھ کر منبع علوم ۱ور مصدر فنون نہیں دیکھا۔صوبائی وزیر مال ملک محمدانور نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آنحضرت ﷺ کے فیضان کی جامیعت مسلم امر ہے۔آپﷺ کے خزانوں سے بیک وقت قانون دان،خطیب،ادیب،مفسر،محدث،مورخ ا ور نا جانے کتنے افراد نے اپنی لب تشنگیوں کا سامان پارہے ہیں۔امام الانبیا حضرت محمد مصطفی ﷺ کی سیرت کے موضوع پر دنیا بھر کی زبانوں میں بے شمار کتابیں لکھی گئیں،لکھی جارہی ہیں اور لکھی جائیں گی۔یہ بھی حضور ﷺ کی سیر ت کا اعجاز ہے کہ اگر دنیا بھر کے مصلحین،سلاطین،امرائ،اغیار اور ناجانے کتنے انسانوں کی سوانح عمریاں اکھٹی کی جائے تو بھی حضور اکرم ﷺ کی سوانح ہائے حیات ان سب پر بھاری ہونگی۔کانفرنس میں علما و مشائخ نے حضرت محمدمصطفی ﷺ کی شان میں تقاریر کی اور گل ہائے عقیدت پیش کیے۔مزید قومی خبریں
-
منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈائون کر رہے ہیں، اسلحہ کی نمائش کی اجازت نہیں ہوگی ، شرجیل انعام میمن
-
راولپنڈی،پتریاٹہ پولیس کی کارروائی ،ناجائز اسلحہ پرملزم گرفتار
-
وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت ایپکس کمیٹی کا اجلاس
-
صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر کی جناح ہسپتال آمد ،یورالوجی ٹرانسپلانٹ سنٹر کا دورہ کیا
-
گھریلو کنکشن کیلئے ایل این جی کی بنیاد پر ڈیمانڈ نوٹسز کی فیس مقرر
-
پنجاب کو مکمل طورپرپولیو فری بنانا ہمارا عزم، ویکسی نیشن مہم کی ذاتی طور پر مانیٹرنگ کررہی ہوں،مریم نواز
-
سید ناصرحسین شاہ کی کراچی یونین آف جرنلسٹس کے نومنتخب عہدیداروں کو مبارکباد
-
پیپلزپارٹی آزاد و خودمختار پریس کی حمایت کرتی ہے، جس کا جمہوری عمل کے فروغ میں کلیدی کردار ہے،بلاول بھٹو زرداری
-
گورنر سندھ کامران ٹیسوری کے ہمراہ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا آئی ٹی مارکی کا دورہ
-
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی کراچی میں چینی قونصلیٹ آمد،چین کے قونصل جنرل سے ملاقات
-
مجرموں کی سرپرستی یا سہولتکاری کرنے والا کوئی بھی ہو اس کے ساتھ کوئی بھی رعایت نہیں برتی جائے گی، شرجیل میمن
-
وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت 31 ویں ایپکس کمیٹی اجلاس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.