ضلعی انتظامیہ کا پشاور بھر میںکورونا ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر کریک ڈائون
پیر 23 نومبر 2020 23:21
(جاری ہے)
ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر عنایت اللہ خان نے زرگر آباد اور یکہ توت میں مختلف دکانوں و دیگر کا معائنہ کیا۔
کاروائیوں کے دوران کورونا ضابطہ اخلاق کی مسلسل خلاف ورزی ، سماجی فاصلہ نہ رکھنے اور سیفٹی ماسک استعمال نہ کرنے پر چارسدہ روڈ پر مصری خان کباب اور گل بہار میں جلیل کباب کو سیل کر دیا گیا۔جی ٹی روڈ پر سٹی ریسٹورنٹ اور کوہاٹ روڈ پر الائیڈ بینک کو سیل کر دیا گیا۔گلبہار میں پی ٹو پی ون ریسٹورنٹ، چارسدہ روڈ پر تین بیکریز اور سات ریسٹورنٹس، چارسدہ روڈ پر باٹا شوزسیل اورکارخانو میں نیشنل پلازہ میں 250 دکانیں ، مکہ پلازہ میں 200 دکانیں اور حیات آباد میں ڈی واٹسن اور ودود سنز کو سیل کر دیا گیا۔ڈپٹی کمشنر پشاور محمد علی اصغر کے مطابق ان ریسٹورنٹس و دکانوںو ہوٹلوںو دیگر میں ضابطہ اخلاق کی مسلسل خلاف ورزیاں کی جارہی تھیں اور بار بار نوٹس کے باوجود سیفٹی ماسک استعمال نہیں کیے جا رہے تھے جس پر ضلعی انتظامیہ نے کاروائی کر تے ہوئے ان کو سیل کر دیا۔ انھوںنے تاجر برادری اور عوام سے اپیل کی کہ بازاروں میں رش نہ بنائیں اور حکومتی ضابطہ اخلاق پر عمل درآمد کریں بصورت دیگر قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
کسان بورڈ کے صدررشید منہالہ سمیت 4 کسانوں کو گرفتارکرلیا گیا‘ کسانوں کا دعویٰ
-
گورنرپنجاب بلیغ الرحمن کی سائرہ افضل تارڑکی رہائش گاہ جاکروالد کے انتقال پرتعزیت ، فاتحہ خوانی
-
پنجاب بھر میں 1291 ٹریفک حادثات میں 03 افراد جاں بحق، 1406زخمی ہوئے
-
سسرالیوں کے گھر فائرنگ کر کے ساس کو قتل کرنے والا ملزم 18 سال بعد گرفتار
-
ماں اور بچے کی صحت کو یقینی بنانے کیلئے تمام سٹیک ہولڈرز کو اہم کردار ادا کرنا ہوگا‘خواجہ سلمان رفیق
-
پہلے مرحلے میں 100 ، دوسرے میں 200 اور تیسرے پر 300تک یونٹ مفت مہیا کیے جائینگے‘ وزیرخزانہ پنجاب
-
شادی کی عمر کے حوالے سے بل پرکمیٹی تشکیل پائے گی
-
رٹیفیشل انٹیلی جنس کا دور ہے، و ہی آگے جائے گا جو محنت اور غوروفکر کو اپنا شعار بنائے گا‘احسن اقبال
-
پارلیمنٹ کا استحکام چاہتے ہیں ،گندم کے کاشتکاروں کوا کیلا نہیں چھوڑیں گے، اسد قیصر
-
کالاش قبیلے کا سالانہ تہوارچلم جوش 13 سے 17 مئی تک منایا جائے گا
-
مفادات کے اسیر لوگ پاکستان کو کچھ نہیں دے سکتے،حافظ نعیم الرحمن
-
اراکین اسمبلی اپنے اپنے علاقوں میں گیس چوری اور میٹر ٹمپرنگ رکوانے کیلئے اپنا کردارادا کریں، اعظم نذیرتارڑ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.