سابقہ ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات کراچی آصف اکرام تبادلہ سے ایک دن قبل ادارہ کو مالی ضرب لگانے میں کامیاب
سابقہ ڈی جی کے ڈی اے نے اسپورٹس کمپلیکس کو غیر قانونی طریقے سے کے ڈی اے آفیسرز ایسوسی ایشن کو الاٹ کردیا گورننگ باڈی کی منظوری کے بغیر اسپورٹس کمپلیکس کو کے ڈی اے آفیسرز ایسوسی ایشن کے نام کردیا، ادارہ ذرائع آمد سے محروم ہونے کے ساتھ مالی بحران کا شکار ہوگیا
پیر 23 نومبر 2020 23:28
(جاری ہے)
مختلف ادوار میں ادارہ کے سربراہان نے اسپورٹس کمپلیکس کو ملازمین کے لئے جدید طرز پر مشتمل اسپورٹس کمپلیکس بنانے کے دعوے کئے لیکن مالی وسائل کی عدم موجودگی کے باعث منصوبہ پایہ تکمیل تک نہ پہنچ سکا۔
آصف اکرام نے اپنے تبادلہ سے ایک دن قبل غیر قانونی اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے کے ڈی اے آفیسرز ایسوسی ایشن کو اسپورٹس کمپلیکس استعمال کرنے کی اجازت دے دی۔ آفیسرز ایسوسی ایشن میں وہی لوگ کرتا دھرتا ہیں جنہوں نے سابقہ ڈی جی کے ڈی اے سمیع الدین صدیقی کو کے ڈی اے کلب کشمیر روڈ کے بارے میں غلط تفصیلات فراہم کیں اور کلب مسمار کردیا گیا جس کے باعث افسران و ملازمین کے ڈی اے آفیسرز کلب کی سہولیات سے محروم ہیں۔ گلستان جوہر میں واقع اسپورٹس کمپلیکس سے ماہانہ لاکھوں روپے کی آمدنی یقینی ہونے کے باوجود آصف اکرام نے اپنی حدود سے تجاوز کرتے ہوئے غیر قانونی اقدام کیا۔ اس اقدام کے باعث ادارہ مزید مالی طور پر غیر مستحکم ہوگیا ہے۔ وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ اور وزیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ سے افسران و ملازمین کا مطالبہ ہے کہ آصف اکرام کے اس اقدام کو کالعدم قرار دیتے ہوئے ان کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے اور اسپورٹس کمپلیکس کو مکمل فعال کیا جائے جس سے ملازمین اور شہریوں کو صحتمندانہ سہولیات کی فراہمی ممکن ہوسکے۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
وزیر اعلیٰ مریم نواز کی زیر صدارت پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ آفس میں پانچ گھنٹے طویل اجلاس، 33 سپیشل پراجیکٹس پر پیشرفت کا جائزہ
-
وزیراعلیٰ مریم نوازکی زیر صدارت اجلاس، 33 سپیشل پراجیکٹس پر پیشرفت کا جائزہ
-
سابق گورنرعمرسرفرازچیمہ کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع نہ کرنے کے خلاف کیس میں سماعت ملتوی
-
وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت پاکستان پیپلز پارٹی لاڑکانہ ڈویژن کا اجلاس
-
وزیر اعلی پنجاب کی زیر صدارت سی بی ڈی اتھارٹی کے پراجیکٹس سے متعلق اجلاس، آئی ٹی سٹی میں سلیکون کلسٹر پر پیشرفت کا جائزہ لیا گیا
-
پاکستان مسلم لیگ (ن) کی جنرل کونسل کا اجلاس 28 مئی کو ہو گا، مریم اورنگزیب
-
او آئی سی میں غزہ میں جاری مظالم ، مسئلہ کشمیراوراسلامو فوبیا پر آواز اٹھانا ہمارا ایجنڈا تھا،نائب وزیراعظم و وزیرخارجہ کی پریس کانفرنس
-
سوشل میڈیا پر حکومت مخالف مہم چلانے پر یو کے پلٹ شخص گرفتار
-
پاسپورٹ کی فاسٹ ٹریک فیس میں اضافہ کردیا گیا
-
وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے وعدہ پورا کردیا
-
اپریل میں بارشوں کا 41 سال پرانا ریکارڈ ٹوٹ گیا
-
پاسپورٹ کی فاسٹ ٹریک کیٹیگری کی فیسوں میں اضافہ کردیا گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.