سید ناصر حسین شاہ حاجی بہادر خان کے انتقال پر اظہار افسوس

منگل 24 نومبر 2020 21:20

سید ناصر حسین شاہ حاجی بہادر خان کے انتقال پر اظہار افسوس
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 نومبر2020ء) صوبائی وزیر بلدیات و اطلاعات سید ناصر حسین شاہ نے ایوان صنعت و تجارت سکھر کے صدر حاجی محمد دین کے بھائی ، پاکستان پیپلز پارٹی یوسی 12 کے صدر اور سابق نائب ناظم حاجی بہادر خان کے ٹریفک حادثے میں انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے اپنے تعزیتی بیان میں کہا ہے کہ حاجی بہادر خان پیپلز پارٹی کے سچے جیالے اور خوش اخلاق انسان تھے۔سید ناصر حسین شاہ نے دعا کی کہ اللہ رب العزت مرحوم کو اپنی جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور زخمیوں کو جلد صحت یابی عطا فرمائے ۔