ہیپی کائو پولو فار پیس II پاکستان کپ پولو کپ ،سامبا بینک نے گارڈرائس /پلاٹینم ہومز ،باڑیز نے ٹیم اے او ایس پولو کو ہرا دیا

منگل 24 نومبر 2020 23:04

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 نومبر2020ء) لاہور پولو کلب کے زیراہتمام تاریخی ہیپی کائو پولو فار پیس II پاکستان کپ پولو کپ 2020ء کے پہلے روز دو دلچسپ میچز کھیلے گئے۔ پہلے میچ میں سامبا بینک نے گارڈرائس /پلاٹینم ہومز کو جبکہ دوسرے میچ میں باڑیز نے ٹیم اے او ایس پولو کو ہرا دیا۔ پہلے میچ میں سامبا بینک نے گارڈ رائس /پلاٹینم ہومز کو 5.5-1 گول سے ہرا دیا۔

(جاری ہے)

سامبا بینک کی طرف سے المان جلیل اعظم نے تین زبردست گول سکور کیے جبکہ ایڈورڈ بینر ایو اور سید محمد تراب رضوی نے ایک ایک گول سکور کیا جبکہ آدھا گول انہیں ہینڈی کیپ ایڈوانٹیج حاصل تھا۔ دوسرے میچ میں باڑیز نے ٹیم اے او ایس پولو کو 11-5.5 سے ہرایا۔ باڑیز کی طرف سے ارنیسٹو ٹروٹز نے 8، حمزہ مواز خان نے دو جبکہ ابراہیم باڑی نے ایک گول سکور کیا۔

ادھر ٹیم اے او ایس پولو کی طرف سے حمزہ علی حکیم نے دو ، احمد زبیر بٹ اور گی گبرٹ نے ایک ایک گول سکور کیا جبکہ ڈیڑھ گول انہیں ہینڈی کیپ ایڈوانٹیج حاصل تھا۔آج بدھ تین میچز کھیلے جائیں گے دوپہر ایک بجے سامبا بینک کا مقابلہ پرائس میٹر ڈاٹ پی کے سے جبکہ دوپہر دو بجے ری مائونٹس کا مقابلہ کولونی پولو ٹیم جبکہ تین بجے ڈائمنڈ پینٹس /ایف جی پولو کا مقابلہ ڈی پولو سے ہوگا۔

متعلقہ عنوان :