تنخواہوں اور پنشن کی تقسیم کے لئے موجودہ ماڈل پائیدار نہیں، حفیظ شیخ

حکومت سرکاری خزانے میں بڑھتے ہوئے اخراجات کو حل کرنے کیلئے مشاورتی عمل پر عمل کرے گی،پے اینڈ پنشن کمیشن 2020سرکاری ملازمین کی بنیادی تنخواہوں، قابل قبول الاؤنسز اور پنشنوں کو ہموار کرنے کیلئے مالی طور پر قابل عمل حل لے کر آئیگا، خطاب

جمعرات 26 نومبر 2020 21:47

تنخواہوں اور پنشن کی تقسیم کے لئے موجودہ ماڈل پائیدار نہیں، حفیظ شیخ
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 نومبر2020ء) مشیر خزانہ عبد الحفیظ شیخ نے کہا ہے کہ تنخواہوں اور پنشن کی تقسیم کے لئے موجودہ ماڈل پائیدار نہیں،حکومت سرکاری خزانے میں بڑھتے ہوئے اخراجات کو حل کرنے کیلئے مشاورتی عمل پر عمل کرے گی،پے اینڈ پنشن کمیشن 2020سرکاری ملازمین کی بنیادی تنخواہوں، قابل قبول الاؤنسز اور پنشنوں کو ہموار کرنے کیلئے مالی طور پر قابل عمل حل لے کر آئیگا۔

جمعرات کو پے اینڈ پنشن کمیشن 2020ء کے افتتاحی اجلاس سے خطاب کررہے تھے ۔وفاقی اور صوبائی سیکرٹریوں ، صوبائی حکومتوں، آزاد کشمیر و گلگت بلتستان کے اعلی عہدیداروں نے بھی اجلاس میں شرکت کی ۔مشیر خزانہ عبد الحفیظ شیخ نے کہاکہ پے اینڈ پنشن کمیشن 2020ء نرگس سیٹھی کی سربراہی میں سرکاری اور نجی شعبے کے سینئر پیشہ ور افراد پر مشتمل ہے۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ کمیشن سرکاری ملازمین کی بنیادی تنخواہوں، قابل قبول الاؤنسز اور پنشنوں کو ہموار کرنے کے لئے مالی طور پر قابل عمل حل لے کر آئے گا، حکومت سرکاری خزانے میں بڑھتے ہوئے اخراجات کو حل کرنے کے لئے ایک مشاورتی عمل پر عمل کرے گی، تنخواہوں اور پنشن کی تقسیم کے لئے موجودہ ماڈل پائیدار نہیں۔

کمیشن کی چیئرپرسن نرگس سیٹھی نے پی اینڈ پی کمیشن کے مینڈیٹ کے بارے میں بریفنگ دی اور کہاکہ کمیشن موجودہ تنخواہوں اور پنشن کے ڈھانچے ، الاؤنسز ، سہولیات اور سہولیات کا جائزہ لے گا، چیئرپرسن نے ذیلی کمیٹیوں کے قیام کا بھی خاکہ پیش کیا۔

متعلقہ عنوان :