مشیر خزانہ حفیظ شیخ کی برطانوی ہائی کمیشنر سے ملاقات ،مشترکہ مفادات کے معاملات زیر بحث آئے

سمارٹ لاک ڈاؤن کی پالیسی پر عمل پیرا ہونے سے معاشی سرگرمیاں بحال ہوئیں مشیر خزانہ کی گفتگو

جمعرات 26 نومبر 2020 21:47

مشیر خزانہ حفیظ شیخ کی برطانوی ہائی کمیشنر سے ملاقات ،مشترکہ مفادات ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 نومبر2020ء) مشیر خزانہ حفیظ شیخ سے برطانوی ہائی کمشنر کرسچیئن ٹرنر نے ملاقات کی جس میں مشترکہ مفادات کے معاملات زیر بحث آئے۔ وزار خزانہ کے مطابق مشیر خزانہ نے حکومت کی جانب سے اٹھائے گئے معاشی اقدامات کے حوالے سے برطانوی ہائی کمشنر کو آگاہ کیا ،معیشت پر کورونا وائرس کے اثرات کو کم کرنے کیلئے اقدامات اٹھائے گئے ۔

(جاری ہے)

مشیر خزانہ نے کہاکہ غریب اورنادار طبقیکا تحفظ کیا گیا ،مشیر خزانہ نے برطانوی ہائی کمشنر کو معاشی آؤٹ لک کے حوالے سے بھی آگاہ کیا ،پاکستان کی ترسیلات زر اور براہ راست بیرونی سرمایہ کاری میں اضافہ ہوا ہے ۔ مشیر خزانہ کے مطابق پہلے سہہ ماہی میں ایف بی آر محصولات میں اضافہ اور جاری خسارہ سر پلس ہوا ہے ،سمارٹ لاک ڈاؤن کی پالیسی پر عمل پیرا ہونے سے معاشی سرگرمیاں بحال ہوئیں ۔برطانوی ہائی کمشنر نے پاکستان مکمل تعاون یقین دہانی کروائی۔ انہوںنے کہاکہ برطانوی حکومت کورونا کے دوران معاشی اور معاشرتی بہتری کیلئے ہر ممکن مدد کریگی ۔