زیرتفتیش مقدمات کو جلد ازجلد میرٹ پر یکسو کیا جائے،حسن مشتاق سکھیرا
مقدمات میں ملوث ملزمان کی گرفتاری یقینی بنا ئی جائے ، اشتہاری ملزمان کی ہسٹری شیٹ اور تھانہ کاریکارڈاپ ٹوڈیٹ رکھیں، ڈی پی او بہاولپور
جمعہ 27 نومبر 2020 17:43
(جاری ہے)
مقدمات میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کو یقینی بنائیں اور تفتیش کے معیار کو بہتر کریں۔ اسلحہ ناجائز اور منشیات کے خلاف بھرپور کارروائیاں جاری رکھیں اور سماج دشمن عناصر کو کیفرکردار تک پہنچایاجائے۔
اشتہاری ملزمان کی ہسٹری شیٹ اور تھانہ کاریکارڈاپ ٹوڈیٹ رکھیں۔ریکارڈی اشخاص و اشتہاریوں کی کڑی نگرانی کریں،اشتہاری مجرمان کی جائیدادیں ضبط کروائیں اور انہیں پناہ دینے والوں کیخلاف مقدمات درج کریں۔ سنگین مقدمات اور ڈکیتی،چوری، موٹر سائیکل چوری کے مقدمات میں ملوث ملزمان کو گرفتار کریں اور لوٹا ہوا مال ریکور کرکے اصل مالکان تک پہنچائیں۔انسدادی کارروائی سے امن وامان بحال کریں۔ملاحظہ کے دوران انہوں نے تھانہ کا ریکارڈ، صفائی و ستھرائی اورکرائم ریکارڈکو چیک کیا۔حوالات میں بند ملزمان اور مقدمات کی تفتیش کی پیش رفت کے بارے میں آگاہی حاصل کی۔اس موقع پر ایس ایچ اوکو ہدایت کی کہ تھانہ کی سطح پر عوام کے مسائل سنیں اورمقدمات کا اندراج آزادانہ اور میرٹ پر کریں۔ نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآ مد یقینی بناتے ہوئے ترمیمی آرڈ ینینس کے تحت درج شدہ مقدمات کی تفتیش کو بہتر بنائیں اور ان مقدمات میں ملوث ملزمان کو ہر صور ت سز ادلوائیں اورمحرر کو ہدایت کی کہ وہ شہریوں کے ساتھ اچھا برتاؤ کریں۔پولیس کی اولین ڈیوٹی لوگوں کے جان و مال کا تحفظ ہے۔انہوں نے فرنٹ ڈیسک وعملہ کو چیک کیا۔فرنٹ ڈیسک عوام کی سہولت کے لئے کار آمدمنصوبہ ہے اس کے ذریعے عوام کو زیا دہ سے زیادہ سہولیات فراہم کریں۔ تھانے میں آنے والے سائلین کے ساتھ بہتر رویہ اپنایا جائے۔ تھانہ میں محرر اور فرنٹ ڈیسک عملہ کی ذمہ داری ہے کہ وہ ہر اس متاثرہ شخص کی رہنمائی و مدد کرے جو انصاف کے حصول کے لئے آئے۔انہوں نے مزید کہاکہ گشت کے نظام کو بھرپور فعال بنایا جائے تاکہ جرائم کا خاتمہ ہو۔مزید قومی خبریں
-
خیبرپختونخوا میں گندم کی خریداری میں بے قاعدگیوں اور خلل پر دو افسران کو معطل
-
hتنخواہوں،پنشن میں50،الائونسز میں100فیصد اضافے کامطالبہ
-
سیاحوں کی سہولت کو مد نظر رکھتے ہوئے پتریاٹہ کیبل کار کو بحال کر دیا گیا ہے، ریجنل منیجر پتریاٹہ چیئر لفٹ معظم نذیر
-
جب تک پاکستان میں غریب موجود ہیں کوئی بھی امیر مزید امیر نہیں ہوسکتا،مفتاح اسماعیل
-
محکمہ داخلہ سندھ کا کراچی کو محفوظ بنانے کا پلان
-
پی آئی اے کی برطانیہ کیلئے ہفتہ وار 22 پروازوں کی تیاری
-
آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لا ہور سمیت پنجاب کے بیشتر میدانی علاقوں میں شدید گرمی کی لہر بر قرار رہے گی ، محکمہ موسمیات
-
صوبائی وزیر تعلیم کے حکم پر عمرکوٹ ضلع کے 120 گھوسٹ اساتذہ کو نوٹسز جاری کر دیئے گئے
-
عید الاضحی سے قبل مویشیوں کی برآمد پر عائد پابندی ختم کئے جانے کا امکان
-
کوٹ ادو،ٹریفک حادثے میں 13 افراد جاں بحق، وزیرِ اعظم کا اظہارِ افسوس
-
کرپشن کم ہونے سے پاکستان امیر نہیں ہوجائے گا، مفتاح اسماعیل
-
پوری توجہ مہنگائی میں کمی لاکر عوام کو ریلیف دینے پر مرکوز ہے‘مریم نوازشریف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.