مقامی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت300روپے کے اضافے سے ایک لاکھ10ہزار800روپے ہوگئی

جمعہ 27 نومبر 2020 18:59

مقامی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت300روپے کے اضافے سے ایک ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 نومبر2020ء)مقامی صرافہ مارکیٹوں میں جمعہ کو فی تولہ سونے کی قیمت300روپے کے اضافے سے ایک لاکھ10ہزار800روپے ہوگئی۔

(جاری ہے)

صراف اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق گزشتہ روز عالمی مارکیٹ میںفی اونس سونا8ڈالرکی کمی سے 1807ڈالر ہو گیا جس کے زیر اثر ملکی صرافہ مارکیٹوں میں بھی سونے کی قیمت میں اضافے کا رجحان رہااور ایک تولہ سونے کی قیمت 300روپے کے اضافے سے 1لاکھ10ہزار800روپے ہو گئی اسی طرح257روپے کے اضافے سے دس گرام سونے کی قیمت 94ہزار 993روپے پر جا پہنچی۔