ایکس مل چینی کی قیمت میں17روپے کمی ،ریٹیل سطح پرمہنگی

پرائس کنٹرول کمیٹی اور متعلقہ ڈپٹی کمشنرز کو کردار ادا کرنا ہوگا، ہول سیلرز

جمعہ 27 نومبر 2020 18:59

ایکس مل چینی کی قیمت میں17روپے کمی ،ریٹیل سطح پرمہنگی
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 نومبر2020ء)چینی کی مسلسل در آمد اور گنے کے کرشنگ سیزن کے آغاز کے باعث اب تک چینی کی ایکس مل قیمت میں17روپے فی کلو کی کمی واقع ہوچکی ہے ،ہول سیل میں اس وقت چینی 84 تا 85 روپے کلو میں دستیاب ہے ،تاہم ریٹیل میں اب بھی چینی 100روپے کلو کے لگ بھگ فروخت کی جارہی ہے ،اس حوالے سے ہول سیلرز کا کہنا ہے کہ ریٹیل سطح پر چینی کی قیمتوں پر قابو پانے کیلئے پرائس کنٹرول کمیٹی اور متعلقہ ڈپٹی کمشنرز کو کردار ادا کرنا ہوگا،گنے کے کرشنگ سیزن اور در آمد کے باعث چینی کی قیمتوں میں مسلسل کمی کا رجحان ہے ۔