الیکٹرانک و سوشل میڈیا کے مشہورسنگر اور کانسرٹس کی جان نعمان نے اپنانیاگانا ’پیار تیرا ماہیا ‘ ریکارڈ کرا لیا

خوبصورت رومانی بولوں اور جذبوں سے سجے اس گیت کو عنقریب ویڈیو کی تیاری کے بعد مداحوں کے لیے ریلیز کر دیا جائے گا،جسے مشہور موسیقار نواز علی نے کمپوز کیا ہے

جمعہ 27 نومبر 2020 20:33

الیکٹرانک و سوشل میڈیا کے مشہورسنگر اور کانسرٹس کی جان نعمان نے اپنانیاگانا ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ،27 نومبر2020ء ) الیکٹرانک و سوشل میڈیا کے مشہورسنگر اور کانسرٹس کی جان نعمان نے اپنانیاگانا ’پیار تیرا ماہیا ‘ ریکارڈ کرا لیا ہے جسے جلد ریلیز کر دیا جائے گا۔نعمان مجید کانام کسی تعارف کا محتاج نہیں ہے۔ سوشل میڈیا نے نعمان کو بے پناہ مقبولیت دلائی،جس کے بعد وہ الیکٹرانک میڈیا پر بھی اپنی شناخت بنانے میں کامیاب ہوئے۔

نعمان درجنوں کانسرٹس میں اپنی گائیکی کا مظاہرہ کر سامعین سے اپنی گائیکی کا لوہا منوا چکے ہیں۔ اس کے علاوہ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر بھی اکثر اپنی گائیکی کا جادو جگاتے رہتے ہیں۔ نعمان کے چند مشہور گانوں میں ’ٹینا‘ ’لڑکی ہائی فائی‘ اور ’سونا رے سونا‘ نے انہیں گائیکی کے میدان میں خاصی شہرت بخشی ہے ۔

(جاری ہے)

تاہم اب کی بار نعمان ایک نئے انداز کی گلوکاری کے ساتھ سامنے آ رہے ہیں ۔

ان کا خوبصورت رومانی بولوں اور جذبوں سے سجا گیت ”پیار تیرا ماہیا“ریکارڈ ہو چکا ہے ،اس گیت کو مشہور موسیقار نواز علی نے کمپوز کیا ہے۔ جسے اگلے چند روز میں ویڈیوکی تیاری کے بعد ریلیز کر دیاجائے گا۔ ان کا یہ گیت عاشقوں کے دلوں کی آواز بن کر اُبھرے گا۔ اس گانے کے دل موہ لینے والے بولوں کی مٹھاس سُننے والوں پر اپنا سحر طاری کر دے گی۔نعمان مجید جیو تیز، سٹار ایشیا، کوہِ نور، جی این این، ایکسپریس اور ایس بی این  سمیت کئی چینلز پر اپنی لائیو گلوکاری کا مظاہرہ کر چکے ہیں۔ جبکہ اے آر وائی میوزک کی جانب سے بھی ان کا ایک گیت ریلیز کیا گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :