"اے اللہ غاصبوں کے قبضے سے اپنی سرزمین آزاد کرانے کی قوت دے"
آذربائیجان کے صدر کی خانہ کعبہ میں کی جانے والی دعا قبول ہوئی، نگورنو کاراباخ کی تاریخی مسجد میں 27 سال بعد اذان کی آواز گونج اٹھی
محمد علی جمعہ 27 نومبر 2020 21:50
(جاری ہے)
اس دوران صدر الہام علیوف نے کہا کہ انہوں نے خانہ کعبہ میں نگورنوکاراباخ کی آزادی کی دعا مانگی تھی۔
خانہ کعبہ میں اللہ تعالی سے دعا مانگی تھی کہ وہ انہیں غاصبوں کے قبضے سے اپنی سرزمین آزاد کرانے کی قوت دے، اب دعا قبول ہونے پر اللہ کا شکر ادا کرتا ہوں۔ واضح رہے کہ گزشتہ دنوں آذربائیجان یورپی ملک آرمینیا کیخلاف تاریخی فتح حاصل کرنے میں کامیاب ہوا تھا۔ آرمینا نے 90 کی دہائی میں آذربائیجان کے علاقے نگورنوکاراباخ پر قبضہ کر لیا تھا، جس کے بعد دونوں ممالک کے درمیان کئی خونریز جنگیں ہوئیں۔ آذربائیجان ان جنگوں میں نگورنوکاراباخ کو آزاد کروانے میں ناکام رہا۔ تاہم کچھ ماہ قبل دوبارہ دونوں ممالک کے درمیان جنگ چھڑی، اور پھر 27 سال کے بعد آذربائیجان اپنا مقبوضہ علاقہ آزاد کروانے میں کامیاب ہو گیا۔ اس جنگ کے دوران آذربائیجان نے آرمینیا کی فوج کو بدترین شکست سے دوچار کیا، ہزاروں آرمینین فوجی ہلاک ہوئے، جس کے بعد آرمینیا کے صدر نے شکست تسلیم کرتے ہوئے مقبوضہ علاقے آذربائیجان کو واپس کرنے کا معاہدہ کر کے جنگ ختم کرنے کا اعلان کیا۔متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
ابوظہبی میں دنیا کا دوسرا "سفیئر" تفریحی مرکز بنانے کا اعلان
-
دبئی میں ٹریفک خلاف ورزیوں پر نئے سخت قوانین متعارف
-
سعودی ڈائیور جوڑے کی سمندر میں زیرِ آب شادی
-
واشنگٹن، 15سالہ لڑکے نے 5 افراد کو قتل کردیا
-
ابوظبی میں دوست کو گھونسہ مارنا مہنگا پڑ گیا، 26 ہزار درہم جرمانہ
-
یہ رومانس کی جگہ نہیں، بھارت میں ٹیکسی ڈرائیورطیش پراترآئے
-
ارجنٹائن،موبائل پر مگن شہری ٹرین کی زد میں آنے سے بال بال بچ گیا
-
زیتون کے پتوں کا عرق ذیابیطس مریضوں کیلئے فائدہ مندہے،ماہرین
-
پیوٹن کے نزدیک بائیڈن اور ہیرس کی کوئی عزت نہیں، ٹرمپ
-
امریکی انتخابات میں ڈونلڈ ٹرمپ کی جیت غزہ جنگ ختم کر سکتی ہے،اسرائیلی اخبار
-
سعودی عرب کا 56 ملکوں کے دو ہزار 654 ہیلتھ کیئر ورکرز کےلیے"سعودی گرین کارڈ" کا اعلان
-
اسرائیل، جدید ترین اینٹی میزائل سسٹم تھاڈ نصب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.