ارجنٹائن میں کورونا وائرس کے باعث ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 38216ہوگئی

ہفتہ 28 نومبر 2020 13:07

ارجنٹائن میں کورونا وائرس کے باعث ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 38216ہوگئی
بیونس آئریس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 نومبر2020ء) ارجنٹائن کے وزارت صحت کے حکام کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے باعث 275ہلاکتوں کے بعد ملک بھر میں ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 38216ہوگئی جبکہ کورونا وائرس کے7846نئے کیسزسامنے آئے ہیں جس کے بعد ملک بھر میں کوورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 1407277سے تجاوز کر گئی جبکہ کورونا وائرس سے صحت یاب ہونے والے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد1235257ہوگئی ہے ملک بھر میں کورونا وائرس کے 133804مریض مختلف ہسپتالوںمیں زیر علاج ہیں۔

(جاری ہے)

ارجنٹائن کے صدر البرٹو فرنانڈز نے مقامی میڈیا کو بتایا کہ ملک بھر میں کوروناوائرس کے پھیلاو کو روکنے کے لئے احتیاطی تدابیر ،سماجی فاصلے ،ماسک لازمی پہننا اور دیگر ضروری احکامات کو مزید سخت کر دیئے جائےں گے۔

متعلقہ عنوان :