چیئرمین پی سی بی احسان مانی نے دورہ نیوزی لینڈ پر خطرے کا امکان مسترد کردیا
ہم بھی تحقیقات کر رہے ہیں کہ کونسا کھلاڑی پہلے متاثر ہوا اور کیسے یہ دوسروں میں منتقل ہوا، چیئر مین کرکٹ بورڈ کا انٹرویو
ہفتہ 28 نومبر 2020 15:12
(جاری ہے)
احسان مانی نے کہا کہ نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ اور صحت کے حکام کی جانب سے کچھ اس وقت کچھ خلاف ورزیوں کا ذکر کیا گیا تھا جب کھلاڑی آئیسولیشن میں داخل ہوئے تھے۔
انہوں نے کہا کہ اس مدت کے دوران وہ ایک دوسرے سے رابطہ میں رہے تھے، ان کا کہنا تھا کہ یہ 22 گھنٹے کا سفر تھا اور کھلاڑی تھوڑی رعایت کے مستحق تھے، بہرحال خلاف ورزیاں ہوئیں اور کسی بھی عذر کے پیچھے چھپنا نہیں ہے۔چیئرمین نے کہا کہ پی سی بی دیگر کھلاڑیوں کو میچ کی تیاری کرنے اور میدان میں آنے کی اجازت دینے سے متعلق نیوزی لینڈ کرکٹ کے ساتھ رابطے میں تھا۔احسان مانی کے مطابق 6 کھلاڑیوں کے نتائج مثبت آنے کے حوالے سے پی سی بی نے قابل اعتماد لیبارٹری سے کرائے گئے تمام ٹیسٹس کے نتائج نیوزی لینڈ حکومت سے شیئر کیے تھے اور ہو مطمئن ہوگئے تھے۔انہوں نے کہا کہ اس بات کا پتہ اور تفتیش کرنے کی ضرورت ہے کہ انہیں کس طرح وائرس لگا لیکن یہ متوقع ہے اور سمجھا جارہا کہ یہ لاہور اور ائسولیشن سہولت کے درمیان کہیں ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم بھی تحقیقات کر رہے ہیں کہ کونسا کھلاڑی پہلے متاثر ہوا اور کیسے یہ دوسروں میں منتقل ہوا۔خیال رہے کہ نیوزی لینڈ کے دورے پر جانے والے پاکستانی دستے کے 6 اراکین کے کورونا وائرس کے ٹیسٹ کے نتائج مثبت آئے تھے، جس کے بعد نیوزی لینڈ کی جانب سے وارننگ بھی جاری کی گئی تھی،یہی نہیں بلکہ نیوزی لینڈ کی وزارت صحت نے آج ایک اور پاکستانی کرکٹ ٹیم کے رکن میں وائرس کی تصدیق کردی، جس کے بعد دورہ نیوزی لینڈ کے دوران متاثر ہونے والے اراکین کی تعداد 7 ہوگئی۔وزارت کی جانب سے کہا گیا کہ معمول کی ٹیسٹنگ کے دوران پاکستانی اسکواڈ کے ایک اور اضافی رکن کا نتیجہ مثبت آیا۔قبل ازیں یہ بات بھی سامنے آئی تھی کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) اور نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کے درمیان رابطے کے بعد نیوزی لینڈ میں موجود پاکستانی کھلاڑیوں پر آئیسولیشن کی پابندیوں میں نرمی کردی گئی تھی۔یاد رہے کہ ان اراکین کے ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد آئسولیشن میں قومی ٹیم کو ٹریننگ کے لیے دیا گیا استثنیٰ واپس لے لیا گیا تھا۔نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نے کھلاڑیوں کی جانب سے قرنطینہ کی پابندیوں کی خلاف ورزی پر آخری وارننگ دی تھی اور مزید خلاف ورزی کی صورت میں قومی ٹیم کا دورہ ختم ہونے کا بھی امکان تھا تاہم اب نیوزی لینڈ میں موجود قومی اسکواڈ کو دوبارہ چہل قدمی کی اجازت مل گئی ہے اور اسپورٹ اسٹاف اور کھلاڑی اپنے اپنے گروپ کے لیے مقررہ مخصوص اوقات میں چہل قدمی کرسکتے ہیں۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
عامر خان کاباکسنگ کے حوالے سے غیر سنجیدگی پر سوالات اٹھاتے ہوئے ملک میں باکسنگ کی دگرگوں حالت پر مایوسی کا اظہار
-
انگلش پریمیئر لیگ کے دلچسپ مقابلے جاری،27اپریل کو مزید 6 میچوں کا فیصلہ ہوگا
-
صائم ایوب کو بطور ٹی ٹونٹی اوپنر کھلانا میری نظر میں مسئلے کا حل تھا : محمد حفیظ
-
محمد حفیظ نے غیرملکی کوچز کی تقرری پر سوال اٹھا دیئے
-
اہم کھلاڑی نہیں کھیلتے تو فرق پڑتا ہے، فخر زمان
-
بے سہارا بچوں نے بھی اسٹیڈیم میں پاک نیوزی لینڈ چوتھا ٹی ٹوئنٹی میچ دیکھا، محسن نقوی سے ملاقات
-
بابر اعظم اور محمد رضوان اچھے کھلاڑی ہیں ،پوری ٹیم نہیں، محمد حفیظ
-
ارشد ندیم جنوبی افریقا میں سخت ٹریننگ کے مرحلے میں داخل
-
ایوریج ٹیم کیخلاف شکست، رمیز راجا نے تبدیلوں کو ’’نام نہاد تجربہ‘‘ قرار دیدیا
-
وقار یونس نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے لیے اپنی پاکستانی سکواڈ کا اعلان کر دیا
-
قطر جونیئر سکواش ، پاکستان نے دو چاندی کے تمغے اپنے نام کر لیے
-
کھلاڑی کو بغیر بتائے پوزیشن تبدیل کرنے سے فرق پڑتا ہے : فخر زمان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.