میانوالی، پاک آرمی کے نوجوان نے ویٹ لفٹنگ ایونٹ میں اعزاز اپنے نام کر لیا

ہفتہ نومبر 15:36

میانوالی، پاک آرمی کے نوجوان نے ویٹ لفٹنگ ایونٹ میں اعزاز اپنے نام ..
میانوالی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 نومبر2020ء)داودخیل کے پاک آرمی کے نوجوان نے ویٹ لفٹنگ ایونٹ میں اعزاز اپنے نام کر لیا۔ امان اللہ خان نیازی جو کہ داودخیل محلہ شریف خیل کا رہائشی ہے اور پاک آرمی میں ملازم ہے اپنے محکمانہ سالانہ انٹر ایونٹ ویٹ لفٹنگ مقابلوں میں 218کلو وزن اٹھا کر گولڈ میڈل اور ٹرافی اپنے نام کر لی جو کہ پاک آرمی۔

(جاری ہے)

ضلع میانوالی اور داودخیل شہر کیلئے بہت بڑا اعزاز ہے۔ اہل علاقہ اور نوجوانوں نے اس اعزاز پر ان کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔