Live Updates

بھارتی خواتین کرکٹ ٹیم کی بیٹر جیمیما روڈریگس آسٹریلیا کے خلاف باقی ون ڈے سیریز سے باہر

بدھ 17 ستمبر 2025 15:11

بھارتی خواتین کرکٹ ٹیم  کی بیٹر جیمیما روڈریگس آسٹریلیا کے خلاف باقی ..
چنڈی گڑھ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 ستمبر2025ء) بھارتی خواتین کرکٹ ٹیم کی مڈل آرڈر بیٹر جیمیما روڈریگس وائرل بخار کے باعث آسٹریلیا کے خلاف بقیہ ون ڈے سیریز سے باہر ہوگئیں ۔ بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی)کے مطابق25 سالہ جیمیما روڈریگس کی جگہ تیجال حسبنیس کو سکواڈ میں شامل کر لیا گیا تھا تاہم ان کو دوسرے ون ڈے کے لئے حتمی ٹیم میں شامل نہیں کیا گیا ۔

(جاری ہے)

یہ خبر ویمنز ون ڈے ورلڈ کپ سے محض دو ہفتے قبل سامنے آئی ہے جو نہ صرف بھارتی ٹیم بلکہ جیمیما روڈریگس کے لیے بھی بڑا دھچکا تصور کی جا رہی ہے کیونکہ وہ اس طرح اہم تیاری کے مواقع سے محروم ہو گئی ہیں۔جیمیما روڈریگس نے آسٹریلیا کے خلاف پہلے ون ڈے میچ میں 18 رنز بنائے تھے جس میں بھارت کو چنڈی گڑھ کے نیو پی سی اے سٹیڈیم میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔دوسری جانب تیجال حسبنیس نے اپنے مختصر کیریئر میں 6 ون ڈے میچز کھیلے ہیں جن میں انہوں نے 140 رنز سکور کیے ۔
Live ایشیاء کپ سے متعلق تازہ ترین معلومات