ْاگر ہم نیک کام کرتے ہیں تو ہمارے لئے اس سے بڑی کوئی دوسری کامیابی نہیں ہوگی، منظر صہبائی

’مت بھولنا آپ ہر روز جیت رہے ہیں ،آپ کو ہار نہیں ماننی ،سفر میں چلتے رہنا ہے،زندگی کے مشکل اوقات سے اسباق لیں ،انہیں اپنی سب سے بڑی نعمتوں میں بدل دیں،سینئر اداکار

ہفتہ نومبر 15:50

ْاگر ہم نیک کام کرتے ہیں تو ہمارے لئے اس سے بڑی کوئی دوسری کامیابی نہیں ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 نومبر2020ء) معروف ڈرامے ’الف‘میں عبدالعلی کا کردار ادا کرنیوالے سینئر اداکار منظر صبہائی نے حقیقی کامیابی سے متعلق سوشل میڈیا پر ایک معنی خیز پیغام جاری کیا ہے۔انسٹاگرام پر منظر صہبائی نے اپنی ایک تصویر پوسٹ کی ہے جس میں وہ کراچی کے ساحلِ پر موجود قدرت کے حسین مناظر سے لطف اندوز ہوتے دکھائی دے رہے ہیں۔

(جاری ہے)

انسٹاگرام پر تصویر پوسٹ کرتے ہوئے منظر صہبائی نے کیپشن میں لکھا کہ ’ہم ہمیشہ فرض کرتے ہیں کہ اصل کامیابی وہ ہے کہ جب ہمیں شہرت ملے اور ہم قیمتی چیزوں کے مالک بن جائیں لیکن حقیقت اس کے بالکل برعکس ہے کیونکہ حقیقی کامیابی تو وہ ہے کہ ہم کسی کو تاریکی سے نکال کر اٴْسے روشنی میں لے آئیں‘۔منظر صہبائی نے کہا کہ ’اگر ہم ایسا نیک کام کرتے ہیں تو ہمارے لیے اس سے بڑی کوئی دوسری کامیابی نہیں ہوگی۔

‘سینئر اداکار نے کہا کہ ’مت بھولنا کہ آپ ہر روز جیت رہے ہیں لہٰذا آپ کو ہار نہیں ماننی ہے اور اپنے سفر میں چلتے رہنا ہے‘۔اٴْنہوں نے کہا کہ ’اپنی زندگی کے مشکل اوقات سے اسباق لیں اور انہیں اپنی سب سے بڑی نعمتوں میں بدل دیں‘۔منظر صہبائی کی اس معنی خیز پوسٹ کو اٴْن کے چاہنے والوں کی جانب سے بیحد پسند کیا جا رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :