صوبے میں کھیلوں کی میزبانی خوشی کا باعث ہے،ڈاکٹر کاظم نیاز
ملک بھر سے آئے ہوئے کھلاڑیوں کو سہولیات فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ پشاور کے تاریخی مقامات کی سیر بھی کروائیں گے پی ایس ایل کے کچھ میچز پشاور میں کروانے کے لئے کوشش کر رہے ہیں، چیف سیکرٹری کی ہاکی چیمپئن شپ کے افتتاح پرمیڈیا سے بات چیت
ہفتہ 28 نومبر 2020 16:35
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ کوورنا کی پہلی لہر کے اختتام کے بعد جب اسٹیڈیم کے دروازے کھولے تو سب کو بتایا تھا کہ ایس او پیز کا خیال رکھیں تاکہ یہ دروازے ہمیشہ کھلاڑیوں پر کھلے رہیں۔
ہماری کوشش ہے کہ نہ صرف کھیل بلکہ دیگر معاشی سرگرمیاں بھی صوبے میں جاری و ساری رہیں۔ ایک سوال کے جواب میں چیف سیکرٹری ڈاکٹر کاظم نیاز کا کہنا تھا کہ ہاکی میں پاکستان کا ایک بلند مقام تھا جسے ہمارے کھلاڑیوں نے بہت محنت سے حاصل کیا تھا گراس روٹ لیول پر اس کھیل کے فروغ کے لئے کوششوں کا مقصد وہ کھویا ہوا مقام واپس حاصل کرنا ہے۔ کھلاڑیوں کو آسٹروٹرف سمیت ہر طرح کی سہولیات فراہم کریں گے، ارباب نیاز کرکٹ اسٹیڈیم کے حوالے سے پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں چیف سیکرٹری کا کہنا تھا کہ ارباب نیاز اسٹیڈیم کے حوالے سے کچھ اضافی تعمیراتی اخراجات مانگے ہیں جس پر بات چیت جاری ہے تاہم اسٹیڈیم کی بروقت تکمیل پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ کوشش کر رہے ہیں کہ حیات آباد سپورٹس کمپلیکس پر کام جلد مکمل ہو جائے تاکہ آنے والے پاکستان سپر لیگ کے کچھ میچز پشاور میں بھی منعقد کرائے جا سکیں۔ کورونا کے حوالے سے پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں چیف سیکرٹری کا کہنا تھا کہ کورونا سے صرف ایس او پیز پر عملدرآمد اور احتیاط کے ذریعے ہی بچا جا سکتا ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کی چاند پر پاکستانی سیٹلائٹ آئی کیوب قمر بھیجے جانے پر قوم کو مبارکباد
-
سٹی ٹریفک پولیس نے ای چالان ادا نہ کرنے والی متعدد گاڑیاں پکڑلیں، ای چالان نادہندہ گاڑیوں کے مالکان پولیس سروسز حاصل نہیں کرسکیں گے، ترجمان
-
وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت محکمہ خوراک کا اعلٰی سطحی جائزہ اجلاس، گندم خریداری پالیسی اینڈ پلان 2024 کا جائزہ لیا گیا
-
نجی بینک میں 5کروڑ روپے سے زائد جعلی کرنسی جمع کروانے والے 3ملازمین گرفتار
-
وزیر نجکاری عبد العلیم خان سے آذر بائیجان کے سفیر کی ملاقات ،ملکی و علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال
-
بس مجھے قتل کرنا رہ گیا ہے ،میں موت سے نہیں ڈرتا، عمران خان
-
تربت و گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے ،کوئی جانی نقصان نہیں ہوا
-
انصاف پسند معاشرے کے لیے آزاد صحافت ضروری ہے، بیرسٹر مرتضی وہاب
-
چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کی وزیراعظم ہاوس آمد ، وزیراعظم نے استقبال کیا اورحکومت میں شامل ہونے ایک بارپھردعوت
-
حریت فکر کا علم بلند کرنے والے ہر صحافی کو سلام: مریم نواز شریف
-
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازکی خضدار بم دھماکے کی مذمت
-
پاسپورٹ دفاترمیں ایجنٹوں کیخلاف کریک ڈائون جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.