بلدیہ جنوبی صدر زون کے انسپکٹرز، سب انسپکٹرز کا یونین سرگرمیوں میں شریک ہونا خوش آئند ہے، سجن یونین بلدیہ جنوبی
سینیٹری ورکر کو ڈرائیور کی پروموشن دلوانے کو چارٹر آف ڈیمانڈ کا حصہ بنایا۔ سجن یونین کے کارنامے بلدیاتی ملازمین کیلئے روشن مثال ہیں،شکیل احمد/بنارس جدون
ہفتہ 28 نومبر 2020 19:38
(جاری ہے)
اقلیتی ملازمین کے پروموشن کو 1984 سے بحال کرکے انہیں مقدم، منشی، سب انسپکٹر، سینیٹری انسپکٹر، فوڈ انسپکٹر اور چیف سینیٹری انسپکٹرز تک پہنچایا۔
ڈرائیوری کرنے والے موٹر قلی، سینیٹری ورکرز کو چارٹر آف ڈیمانڈ کے ذریعے ڈرائیور کا پروموشن دلوایا۔ یونین میں جنرل سیکریٹری کی پوسٹ پر اقلیتی ملازمین کے نمائندوں کو منتخب کروانے کی ابتداء کی۔ بھنگی کے لفظ کا خاتمہ کرواکر سینیٹر ورکر، سوئپر کا لفظ استعمال کرنے کو قانونی حیثیت دی۔ سجن یونین کے کارنامے بلدیاتی ملازمین خصوصاً سینیٹیشن اسٹاف کیلئے روشن مثال ہیں۔ گلستان مزدور میں اقلیتی ملازمین کو قرعہ اندازی کے ذریعے پلاٹ دیئے گئے۔ اقلیتی بستیوں میں عبادت گاہیں بنوائی گئیں۔ اقلیتی بستیوں کو اپ گریڈ کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم امید کرتے ہیں کہ سینیٹیشن اسٹاف خصوصاً اقلیتی ملازمین کے مسائل پر سجن یونین کی طرح دیگر یونینز بھی کام کریں گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ سجن یونین نے کراچی میں صوبے بھر کے بلدیاتی ملازمین کے مطالبات کے حق میں دیئے گئے دھرنے کو تاریخی بنایا جس سے مخالفین خصوصاً سیاسی جماعتوں سے تعلق رکھنے والے گروپوں اور تنظیموں کی نیندیں حرام ہوگئی ہیں اور یونین سرگرمیوں میں تیزی آگئی ہے جو کہ خوش آئند قدم ہے۔ اس سے ملازمین کے مسائل حل کرنے میں مدد ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ اتحاد و یکجہتی کی فضاء کو قائم رکھنے کیلئے میونسپل ورکرز ٹریڈ یونینز الائنس کے پلیٹ فارم سے اتحادی یونینز کی مشاورت سے سولڈ ویسٹ اور ڈی ایم سیز میں خدمت کا عمل جاری ہے۔ بعض افراد فیک نیوز اور منفی پروپیگنڈے کے ذریعے الائنس کو نقصان پہنچانے کی ناکام کوشش کررہے ہیں۔ ایسے افراد کو جلد بمعہ شواہد بے نقاب کیا جائے گا۔ اب میٹھا میٹھا ہپ ہپ اور کڑوا کڑوا تھو تھو مزید نہیں چلے گا۔ ملازمین باشعور ہیں اور وہ لباس خضر مں راہزنوں سے بخوبی آگاہ ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
بیرون ملک تعلیم کے نام پر طلبہ سے فراڈ والے گینگ کا اہم رکن گرفتار
-
خیبرپختونخوا حکومت کا گاڑیوں پر روڈ یوزر چارج بل 2024 بہت جلد منظوری کیلئے پیش کیا جائے گا، مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم
-
چئیرمین سینٹ سید یوسف رضا گیلانی سے جنوبی پنجاب سیکریٹریٹ میں سابق وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی اور وفود کی ملاقاتیں
-
اسلام آباد، ڈرائیونگ لائسنس کی فیس میں 25فیصد اضافہ
-
پاکستان بیورو برائے شماریات کی ہفتہ وار رپورٹ جاری ،قیمتوں میں ہفتہ وار بنیادوں پر 1.39 فیصد کی نمایاں کمی
-
ڈیرہ اسماعیل خان پولیس کی کارروائی،ڈاکو گرفتار ، چھینی گئی رقم 6 لاکھ روپے برآمد
-
کامن ویلتھ یوتھ سیکرٹریٹ پاکستان میں بننے سے نوجوانوں کو 56ممالک تک رسائی ہو گی، رانا مشہود احمد
-
عدالت کا سیل کردہ تندور ڈی سیل اور گرفتارلوگوں کو رہا کرنے کا حکم
-
سپریم کورٹ،نیب ترامیم فیصلے کیخلاف اپیلوں پر سماعت کیلیے لارجربینچ تشکیل،سماعت 14مئی کوہوگی
-
اسلام آبادجیل تعمیر کا پہلا مرحلہ ریکارڈ 6 ماہ کی مدت میں مکمل کیا جائے گا،وفاقی وزیر داخلہ
-
وزیراعلیٰ پنجاب نے طلبہ کیلئے لیپ ٹاپ سکیم کی منظوری دیدی
-
شمالی وزیرستان، لڑکیوں کے نجی اسکول کو دھماکے سے اڑا دیا گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.