قبائلی اضلاع کے لوگوں سے کئے گئے تمام وعدے ترجیحی بنیادوں پر پورے گئے جائیں گے،محمود خان
ضم شدہ اضلاع کی معاشی بحالی کے پروگرام کیلئے سفارشات کو حتمی شکل دے دی گئی،وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا
ہفتہ 28 نومبر 2020 19:51
(جاری ہے)
وزیراعلیٰ کے مشیر برائے صنعت و تجارت عبد الکریم خان اور مشیر برائے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن غزن جمال کے علاوہ پروگرام منیجر یو این ڈی پی تانیہ ریزراخ اور چیف ایگزیکٹیو آفیسر سمال اینڈ میڈیم انٹر پرائزڈویلپمنٹ اتھارٹی ہاشم رضا نے تقریب میں شرکت کی۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلی محمود خان نے ان سفارشات کو ضم شدہ اضلاع کی پائیدار بنیادوں پر ترقی کے اہم دستاویز قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ سفارشات قبائلی اضلاع میں نجی شعبے کے سرمایہ کاری کو فروغ دے کر مقامی لوگوں کے لئے روزگار کے نئے مواقع پیدا کر نے میں مددگار ثابت ہو نگے اور ان علاقوں میں عوام کی فلاح و بہبود کے منصوبے ترتیب دینے سمیت پالیسی سازی اور دیگر اہم فیصلوں میں صوبائی حکومت کو رہنمائی فراہم کریں گی۔ ضم شدہ اضلاع کی پائیدار اور تیز رفتار ترقی کو اپنی حکومت کی سب سے اہم ترجیح قرار دیتے ہوئے وزیر اعلی نے کہا کہ حکومت اس مقصد کے لئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے گی اور قبائلی اضلاع کے لوگوں سے کئے گئے تمام وعدے ترجیحی بنیادوں پر پورے گئے جائیں گے۔ انہوں نے کہا سابقہ قبائلی اضلاع کی صوبے کے ساتھ انضمام کا عمل کامیابی سے مکمل کر لیا گیا ہے اور اب حکومت کی تمام تر توجہ ان علاقوں کی ترقی پر مرکوز ہے جس کے لئے حکومت دیگر شراکت دار اداروں کے تعاون سے نتیجہ خیز اقدامات اٹھا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آنے والا وقت ضم شدہ اضلاع کی ترقی کا ہے اور وہ دن دور نہیں جب قبائلی عوام کی عشروں پرانی محرومیوں کا آزالہ ہو جائے گا۔ وزیر اعلی ان سفارشات کی تیاری کے سلسلے میں یو این ڈی پی، یو ایس ایڈ اور سمال اینڈ میڈیم انٹرپرائز ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی کارکردگی کو سراہا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پاکستانی نوجوانوں میں غیر روایتی پیشے اپنانے کا بڑھتا ہوا رجحان
-
موبائل فونز کی درآمدات میں 180 فیصد اضافہ
-
وزیرداخلہ کانادرا سنٹر شملہ پہاڑی کا دورہ ،شہریوں نے شکایات کے انبار لگا دئیے
-
لاہور میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے پولیس سب انسپکٹر کو قتل کردیا
-
تحریک انصاف مذاکرات نہیں ڈیل کی درخواستیں دے رہی ہے، وزیراطلاعات سندھ
-
عوام کیلئے مہنگائی کا ایک اور "تحفہ"، بجلی مہنگی کر دی گئی
-
انصاف اس طرح ہونا چاہیے جیسا قانون کہتا ہے،چیف جسٹس نے اپنا اختیار کم کر کے پارلیمنٹ کی بالادستی کو تسلیم کیا‘ اعظم نذیر تارڑ
-
حکومت کا کام دعویٰ کرنا نہیں، کام کر کے دکھانا ہے، شاہد خاقان عباسی
-
علی امین گنڈاپور پختونوں کے نام پر دھبہ اور غیرت پر سوالیہ نشان ہے
-
وفاقی وزیرداخلہ کی چینی قونصل جنرل سے ملاقات، دوطرفہ تعاون وچینی شہریوں کی سکیورٹی پر تبادلہ خیال
-
وزیرخارجہ کا اقتصادی سفارت کاری اور بیرون ممالک کے ساتھ سرمایہ کاری کے تعلقات کو فروغ دینے کی کوششوں کی ضرورت پر زور
-
بانی چئیرمین نے اسٹیبلشمنٹ اور سیاسی جماعتوں سے مذاکرات کی اجازت دے دی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.