کراچی کا رہائشی ٹرین سے گر کر جاں بحق

ہفتہ 28 نومبر 2020 21:12

میرپور ماتھیلو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 نومبر2020ء) کراچی کا رہائشی ٹرین سے گر کر جاں بحق ، تفصیلات کے مطابق میرپور ماتھیلو ریلوے اسٹیشن کے قریب رات کے وقت کسی مسافر ٹرین سے گر کر کراچی کا رہائشی محمد عالم وڑائچ جاں بحق ہوگیا ، ریلوے پولیس نے جاں بحق ہونے والے مسافر کی لاش ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال میرپور ماتھیلو منتقل کر دی ہے جبکہ اس کی اطلاع ورثا کو دی گئی ہے