ایم این اے سردار ذوالفقار دلہہ نے ڈہوک کمیال جھامرہ داخلی ڈہوک ڈبری میں بجلی فراہمی کا افتتاح کر دیا

اتوار 29 نومبر 2020 20:45

چکوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 نومبر2020ء) ایم این اے سردار ذوالفقار دلہہ پاکستان تحریک انصاف حلقہ این اے 64 نے ڈہوک کمیال جھامرہ داخلی ڈہوک ڈبری میں بجلی فراہمی کا افتتاح کر دیا جسکی لاگت چالیس لاکھ روپے آئی اس موقع پر سردار محمد عارف سابق چیئرمین یوسی دلہہ نے خطاب میں کہا کہ سردار ذوالفقار دلہہ عوامی نمائندے ہیں جہنیں عوامی مسائل حل کر کے خوشی ہوتی ہیں چوہدری مقصود نیلہ اور چوھدری عارف نے کہا کہ ڈبری کی محرومیوں کا جلد خاتمہ کر دیا جائیگا اس موقع پر سٹیج پر راجہ علی ناصر بھٹی .صوفی مشتاق حسین بھٹی .راجہ ذوالفقار .راجہ غلام عباس بھی سٹیج پر موجود تھے�

(جاری ہے)