سیالکوٹ کی بزنس کمیونٹی ایک بار پھر سب سے آگے،اپنی مدد آپ کے تحت قائم کی گئی ائیر لائین کیلئے نیا طیارہ حاصل کر لیا

وزیراعظم عمران خان 9 دسمبر کو سیالکوٹ کا دورہ کر رہے ہیں، موجودہ حکومت بزنس کمیونٹی کی سہولت کیلئے ہر ممکن تعاون کر رہی ہے، ، عثمان ڈار

پیر 30 نومبر 2020 14:34

سیالکوٹ کی بزنس کمیونٹی ایک بار پھر سب سے آگے،اپنی مدد آپ کے تحت قائم ..
سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 نومبر2020ء) سیالکوٹ کی بزنس کمیونٹی ایک بار پھر سب سے آگے،اپنی مدد آپ کے تحت قائم کی گئی ائیر لائین کیلئے نیا طیارہ حاصل کر لیا۔ رپورٹ کے مطابق سیال ائیر کا پہلا اے 320 ائیر بس طیارہ کراچی پہنچ گیا،وزیراعظم کے معاون خصوصی عثمان ڈار نے ائیر سیال انتظامیہ اور چیمبر آف کامرس کو مبارکباد دی ۔

(جاری ہے)

عثمان ڈار نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان 9 دسمبر کو سیالکوٹ کا دورہ کر رہے ہیں، موجودہ حکومت بزنس کمیونٹی کی سہولت کیلئے ہر ممکن تعاون کر رہی ہے۔ انہوںنے کہاکہ ائیرسیال کے لائسنسز کے معاملات میں وزیراعظم اور وفاقی کابینہ نے اہم کردار ادا کیا،اہم پیش رفت سے نوجوانوں کیلئے روزگار کے وسیع مواقع ملیں گے، سیالکوٹ کی ایکسپورٹ انڈسٹری کو غیر معمولی فائدہ ہو گا۔عثمان ڈار نے کہاکہ خطے میں ہوائی سفر میں بھی مزید آسانیاں فراہم کی جا سکیں گی۔