مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں امریکی ڈالر مزید 50پیسے کی کمی سی160روپے کی سطح سے نیچے آگیا

پیر 30 نومبر 2020 17:56

مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں امریکی ڈالر مزید 50پیسے کی کمی سی160روپے ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 نومبر2020ء) مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میںامریکی ڈالر مزید 50پیسے کی کمی سی160روپے کی سطح سے نیچے آگیاجب کہ انٹر بینک میں ڈالر کی قدر مستحکم رہی ۔

(جاری ہے)

فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق گزشتہ روز انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قیمت خرید 159.35روپے اورقیمت فروخت159.45روپے مستحکم رہی جب کہ مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید40پیسے کی کمی سی159.80روپے سے گھٹ کر159.40روپے اور قیمت فروخت50پیسے کی کمی سے 160.30روپے سے گھٹ کر159.80روپے ہوگئی۔

دیگر کرنسیوں میں یورو کی قیمت خرید30پیسے کی کمی سی188.80روپے سے گھٹ کر188.50روپے ہوگئی اور قیمت فروخت بغیر کسی تبدیلی کی190.50روپے برقرار رہی جب کہ50پیسے کے اضافے سے برطانوی پونڈ کی قیمت خرید210روپے سے بڑھ کر210.50روپے اور قیمت فروخت212روپے سے بڑھ کر212.50روپے ہوگئی۔

متعلقہ عنوان :