اسلام آباد انصاف یوتھ فٹ سال ٹورنامنٹ ایور گرین کلب نے جیت لیا

منگل دسمبر 15:21

اسلام آباد انصاف یوتھ فٹ سال ٹورنامنٹ ایور گرین کلب نے جیت لیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 دسمبر2020ء) اسلام آباد فٹ سال ایسوسی ایشن کے زیراہتمام کھیلا گیا اسلام آباد انصاف یوتھ فٹ سال ٹورنامنٹ ایور گرین کلب نے جیت لیا جبکہ واہ کینٹ کلب نے دوسری پوزیشن حاصل کی، ٹورنامنٹ کی اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی پاکستان سوکر فٹ سال فیڈریشن کے انٹرنیشنل کوآرڈینیٹر عاصم رضا خان تھے جہنوں نے کامیابی حاصل کرنے والی ٹیموں کے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے، اس موقع پر پاکستان سوکر فٹ سال فیڈریشن کے سینئر نائب صدر عدنان احمد ملک، خیبرپختونخوا سوکر فٹ سال ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری معین الدین، راولپنڈی سوکر فٹ سال ایسوسی ایشن کے سیکرٹری انور خان کے علاوہ شائقین کی کثیر تعداد بھی موجود تھی، فائنل میچ ایور گرین کلب اور واہ کینٹ کلب کی ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا جس میں ایور گرین نے واہ کینٹ کلب کو 4-3 گول سے شکست دے کر چیمپئن ہونے کا اعزاز حاصل کیا۔

(جاری ہے)

ٹورنامنٹ میں دس ٹیموں نے ناک آوٹ سسٹم پر حصہ لیا جن میں این ایف اے گرین، اسوا اکیڈمی، دی سکسس، واہ کینٹ کلب، این ایف اے وائٹ، یونائیٹڈ کلب، ایور گرین کلب، کاسکو، پی ٹی سی ایل یوتھ کلب اور آئیکیس شامل تھیں۔

متعلقہ عنوان :