Live Updates

ایران: حکومت مخالف احتجاج کے دوران گرفتار 21 سالہ کراٹے چیمپئن کو پھانسی دیدی گئی

ایران میں گزشتہ برس حکومت مخالف پُرتشدد احتجاج پر ساسان آزادوار جونغانی سمیت سیکڑوں افراد کو حراست میں لیا گیا تھا

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب ہفتہ 2 مئی 2026 11:36

ایران: حکومت مخالف احتجاج کے دوران گرفتار 21 سالہ کراٹے چیمپئن کو پھانسی ..
تہران (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 2 مئی 2026ء ) ایرانی عدلیہ کے فیصلے کی تعمیل میں 21 سالہ ساسان آزادوار جونغانی کو پھانسی دیدی گئی۔ 
ایران کی سپریم کورٹ کی ویب سائٹ میزان پر دستیاب معلومات کے مطابق 21 سالہ نوجوان کو اصفہان سے احتجاجی مظاہروں کے دوران جنوری میں گرفتار کیا گیا تھا۔ 
نوجوان پر الزام تھا کہ اس نے احتجاجی مظاہروں کے دوران سیکیورٹی افسران کی بس پر ڈنڈے برسائے، شیشیے توڑے اور افسران پر پتھراؤ بھی کیا تھا۔

(جاری ہے)

21 سالہ نوجوان کو پھانسی دینے کا فیصلہ سناتے ہوئے ایرانی عدلیہ کا کہنا تھا کہ رواں برس جنوری میں ہونے والے احتجاجی مظاہروں کا مقصد اسلامی حکومت کا ’تختہ اُلٹنا‘ تھا۔ 
ساسان آزادوار جونغانی کو سزائے موت اصفہان کی عدالت نے سنائی تھی جس کے بعد سپریم کورٹ نے بھی اس سزا کو برقرار رکھا تھا۔ جس کے بعد آج سزا پر عمل درآمد کردیا گیا۔ 
دوسری جانب وکلا کہنا ہے کہ اگر اس نوجوان نے جرم کا اعتراف بھی کیا تھا، تب بھی اس نے کسی ہتھیار کا استعمال نہیں کیا تھا اور نہ کسی کو جانی نقصان پہنچایا تھا۔
Live ایران امریکا کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات