کھلاڑی ڈراپ ہونے کے خوف سے آرام کی درخواست کرتے ہوئے ڈرتے ہیں :محمد عامر

میں بھی خود پر بائولنگ ورک لوڈ کے حوالے سے ٹیم مینجمنٹ سے کہتا رہا مگر کسی نے بات نہیں سنی :پیسر

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب بدھ 2 دسمبر 2020 13:48

کھلاڑی ڈراپ ہونے کے خوف سے آرام کی درخواست کرتے ہوئے ڈرتے ہیں :محمد ..
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 2 دسمبر 2020ء ) قومی ٹیم کے فاسٹ بولر محمد عامر نے کہا ہے کہ کھلاڑی ڈراپ کیے جانے کے خوف سے میچز کے دوران آرام کی درخواست کرتے ہوئے ڈرتے ہیں ۔ ایک انٹرویو میں محمد عامر کا کہنا تھا کہ ہمارے کھلاڑی تھکن سے چور ہونے کے باوجود آرام کا موقع دینے کی درخواست دینے سے ڈرتے ہیں کہ کہیں ٹیم مینجمنٹ کی جانب سے انہیں ڈراپ ہی نہ کردیا جائے، ان کے خیال میں اس سے کھلاڑیوں اور ٹیم مینجمنٹ کے مابین رابطے کے فقدان کا پتہ لگتا ہے، اگر کوئی کھلاڑی آرام کرنے کے لیے درخواست دینا چاہیئے تو اسے ٹیم مینجمنٹ سے یہ کہنے میں آسانی ہونی چاہیئے اور ٹیم مینجمنٹ کو بھی اس کھلاڑی کو ٹیم سے ڈراپ کرنے کی بجائے اس کی حالت کو سمجھنا چاہیئے۔

محمد عامر کا مزید کہنا تھا کہ انہوں نے اپنا بائولنگ ورک لوڈ کم کرنے کے لیے کئی مرتبہ ٹیم مینجمنٹ سے بات کی لیکن کسی نے ان کی ایک نہ سنی، انہوں نے ورلڈ کپ 2019ء میں ویسٹ انڈیز کے خلاف میچ بھی درد کش ادویات کھا کر کھیلا تھا، جب انہیں محسوس ہوا کہ ان کا جسم تینوں فارمیٹس کی کرکٹ کا بوجھ نہیں اٹھا سکتا ہے تو انہوں نے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا لیکن ان کے اس فیصلے کی وجہ جاننے کی بجائے اس پر بھی تنازع کھڑا کردیا گیا۔

(جاری ہے)

                                                                                            

متعلقہ عنوان :