کورونا وائرس کی ویکسین عوام کو مفت فراہم کی جائے گی، نوشین حامد

بیڈز اور وینٹی لیٹرز کی تعداد بڑھائی گئی تھی، وینٹی لیٹرز سے زیادہ ضرورت آکسیجن بیڈ کی ہے، انٹرویو

بدھ 2 دسمبر 2020 14:11

کورونا وائرس کی ویکسین عوام کو مفت فراہم کی جائے گی، نوشین حامد
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 دسمبر2020ء) پارلیمانی سیکرٹری صحت نوشین حامد نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کی ویکسین عوام کو مفت فراہم کی جائے گی۔ ایک انٹرویومیںپارلیمانی سیکریٹری صحت نوشین حامد نے کہا کہ کورونا ویکسین کے لیے حکومت فنڈ اکٹھے کر رہی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ 2021ء کی دوسری سہ ماہی میں کورونا وائرس کی یہ ویکسین لگانا شروع کر دیں گے۔پارلیمانی سیکریٹری صحت نے کہا کہ وباء کے شروع میں ایک لیبارٹری تھی، اب 150 سے زائد لیبارٹریز ہیں۔نوشین حامد نے کہاکہ بیڈز اور وینٹی لیٹرز کی تعداد بڑھائی گئی تھی، وینٹی لیٹرز سے زیادہ ضرورت آکسیجن بیڈ کی ہے۔پارلیمانی سیکریٹری صحت نے بتایا کہ ملک بھر میں 2 ہزار 500 آکسیجن بیڈز کا اضافہ کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :