امارات اور اسرائیل کے درمیان کھیلوں کے میدان میں باہمی تعاون کا معاہدہ طے پا گیا

اسرائیلی فٹ بال ایسوسی ایشن ،اماراتی فٹبال فیڈریشن کیساتھ اس ماہ کے آخر میں معاہدے پر دستخط کریگی

بدھ 2 دسمبر 2020 16:45

امارات اور اسرائیل کے درمیان کھیلوں کے میدان میں باہمی تعاون کا معاہدہ ..
مقبوضہ بیت المقدس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 دسمبر2020ء) اسرائیلی فٹ بال ایسوسی ایشن نے اعلان کیا ہے کہ وہ اماراتی فٹبال فیڈریشن کے ساتھ اس ماہ کے آخر میں معاہدے پر دستخط کریگی۔ یہ اعلان متحدہ عرب امارات اور اسرائیل کے درمیان تعلقات کو معمول پر لانے کے معاہدے پر دستخط کرنے کے 3 ماہ بعد سامنے آیا ہے۔

(جاری ہے)

اسرائیلی فٹ بال فیڈریشن نے ٹویٹر پر اپنے آفیشل اکاؤنٹ کے ذریعے اطلاع دی ہے کہ فیڈریشن کے صدر اورین ہیسن اور فیڈریشن کے سی ای او روٹیم کمر 14 دسمبر کو دبئی جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ اس تقریب میں فیفا کے صدر گیانی انفنٹینو کی موجودگی کا بھی امکان ہے جن کی کوششوں سے دونوں ملکوں کے درمیان کھیلوں کے شعبے میں تعاون کا آغاز ہوا ہے۔اسرائیلی فٹ بال ایسوسی ایشن کے چیئرمین اورین ہیسن اور سی ای او روٹیم کمر 14 دسمبر کو دبئی جائیں گے۔ جہاں وہ اماراتی فٹ بال ایسوسی ایشن کے ساتھ باہمی تعاون کے معاہدے پر دستخط کریں گے۔