ہائیکورٹ نے رانا ثنااللہ کا آمدن سے زائد اثاثوں کاکیس 16 دسمبر کو سماعت کے لیے مقرر کر دیا

بدھ 2 دسمبر 2020 17:05

ہائیکورٹ نے رانا ثنااللہ کا آمدن سے زائد اثاثوں کاکیس 16 دسمبر کو سماعت ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 دسمبر2020ء) لاہور ہائیکورٹ نے مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر رانا ثنااللہ کاآمدن سے زائد اثاثوں کا کیس16 دسمبر کو سماعت کے لیے مقرر کر دیا۔

(جاری ہے)

نیب کی جانب سے موقف اپنایا گیا ہے کہ رانا ثنااللہ کا کیس انکوائری سے انوسٹی گیشن کے مرحلے پر آچکا ہے،کیس کو جلد سماعت کے لیے مقرر کیا جائے۔رانا ثنااللہ 10 ماہ سے آمدن سے زائد اثاثوں کے کیس میں ضمانت پر ہیں ۔