بہاولنگر، حکومت نے چھوٹے بچوں ،بغیر ڈیوٹی سگریٹ فروشی کا نوٹس لے لیا، تمام اضلاع کی انتظامیہ کو حکمنامہ جاری

بدھ 2 دسمبر 2020 17:20

بہاولنگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 دسمبر2020ء) حکومت نے چھوٹے بچوں اور بغیر ڈیوٹی سگریٹ فروشی کا نوٹس لیتے ہوئے تمام اضلاع کی انتظامیہ کو ایک حکمنامہ جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ کم عمر بچوں کو سگریٹ فروخت کرنیوالوں کیساتھ ساتھ ایسے دکانداروں کیخلاف کاروائی عمل میں لائی جائے جو بغیر ڈیوٹی سگریٹ فروشی کا دھندہ کررہے ہیں ملک بھر میں سمگل شدہ سگریٹس کی فروخت کا دھندہ عروج پرہے اسی طرح حکومتی ہدایات کو بالائے طاق رکھتے ہوئے دکاندار نو عمربچوں کو بھی سگریٹ فروخت کرنے میں مصروف ہیں اسکے علاوہ کھلی سگریٹ کی ممانعت کی پابندی کو بھی دکانداروں نے سگریٹ کے دھوئیں اڑا کر رکھ دیا ہے اور کھلے عام سگریٹ کی فروخت بھی عروج پر ہے۔