Live Updates

پنجاب میں سیلاب سے اموات 100 سے تجاوز کر گئیں

ْپنجاب کی تاریخ کا سب سے بڑا سیلاب آیا جس میں تقریباً 5 ہزار دیہات متاثر ہوئے،ڈی ج پی ڈی ایم اے

ہفتہ 13 ستمبر 2025 16:32

پنجاب میں سیلاب سے اموات 100 سے تجاوز کر گئیں
بہاولپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 ستمبر2025ء)پنجاب میں سیلاب کے باعث مختلف حادثات میں اموات 100 سے تجاوز کر گئیں۔ڈائریکٹر جنرل پی ڈی ایم اے پنجاب عرفان علی کاٹھیا نے کمشنر آفس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ پنجاب کی تاریخ کا سب سے بڑا سیلاب آیا جس میں تقریباً 5 ہزار دیہات متاثر ہوئے۔

(جاری ہے)

عرفان علی کاٹھیا نے کہاکہ رواں سال پنجاب کے تین دریا بیک وقت اونچے درجے کے سیلاب سے متاثر ہیں، بدقسمتی سے جلال پور پیروالا اور مضافاتی علاقوں میں صورتحال خراب ہوئی۔

انہوں نے بتایا کہ سیلاب کے دوران پنجاب میں 101 افراد جاں بحق ہوئے جبکہ اس وقت 483 ریلیف کیمپس سیلاب متاثرین کے لیے سروسز فراہم کر رہے ہیں۔ڈی جی پی ڈی ایم اے پنجاب نے بتایا ہے کہ سیلاب کے دوران پنجاب کی تاریخ کا سب سے بڑا ریسکیو آپریشن کیا گیا، پنجاب میں 20 لاکھ مویشیوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا۔
Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :