پاک چین کمپنیوں نے ملکر پاکستان میں 2 اور 3 پہیوں والی الیکٹرک گاڑیوں کی تیاری شروع کرد ی

جمعہ 12 ستمبر 2025 21:55

پاک چین کمپنیوں نے ملکر پاکستان میں 2 اور 3 پہیوں والی الیکٹرک گاڑیوں ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 ستمبر2025ء) پاکستان کے جے ڈبلیو۔ایس ای زیڈ (JW-SEZ) گروپ نے چین کی جیانگسو جنپنگ گروپ کمپنی لمیٹیڈ کے ساتھ ملکرملک میں الیکٹرک دو اور تین پہیوں والی گاڑیوں کی مقامی پیداوار کا آغاز کر دیا ہے، جس کا مقصد ملک میں صاف اور کم لاگت سفری سہولیات کو فروغ دینا ہے۔ گوادر پرو کے مطابقجے ڈبلیو۔ایس ای زیڈ کے چیئرمین جاوید آفریدی کے مطابق، پلانٹ میں پیداوار کا آغاز ہو چکا ہے اور یہ گاڑیاں اب آر ڈی سٹورز پر اسلامی شریعت کے مطابق فنانسنگ کے تحت دستیاب ہیں۔

انہوں نے گوادر پرو سے گفتگو کرتے ہوئے کہاجے ڈبلیو گروپ نے چین کی جنپنگ کمپنی کے ساتھ مل کر پاکستان میں الیکٹرک دو اور تین پہیوں والی گاڑیوں کی تیاری شروع کر دی ہے۔

(جاری ہے)

یہ اقدام عوام کو کم لاگت، ماحول دوست اور جدید سفری سہولتیں فراہم کرنے کی سمت ایک اہم قدم ہے۔ یہ پیشرفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب ملک میں ایندھن کی قیمتوں میں اضافہ اور ماحولیاتی خدشات عوام کی توجہ الیکٹرک گاڑیوں کی طرف مبذول کروا رہے ہیں۔

صنعت سے وابستہ حکام کا کہنا ہے کہ یہ شراکت داری پاکستان اور چین کے درمیان گرین ٹرانسپورٹ کے شعبے میں بڑھتے ہوئے تعاون کی عکاسی کرتی ہے۔گوادر پرو کے مطابق جے ڈبلیو۔ایس ای زیڈ ایک متنوع پاکستانی گروپ ہے جو پہلے ہی چین کی مختلف کمپنیوں کے ساتھ آٹوموبائل، گھریلو آلات اور مینوفیکچرنگ کے شعبوں میں شراکت داری کر چکا ہے، جن میں MG Motors، Haier اور Foton شامل ہیں۔

یہ نئی شراکت چین-پاکستان اقتصادی راہداری( سی پیک) کے صنعتی تعاون کے فریم ورک کے تحت کی گئی ہے۔گوادر پرو کے مطابق جن پنگ کمپنی، جو 2004 میں قائم ہوئی اور چین کے صوبہ جیانگسو میں واقع ہے، دنیا کی سب سے بڑی الیکٹرک رکشہ ساز کمپنی ہے۔ اس کے چین میں کئی پیداواری مراکز ہیں اور سالانہ پیداوار کی صلاحیت 30 لاکھ گاڑیوں تک ہے۔ اس کی مصنوعات میں الیکٹرک بائیکس، رکشے، نئی توانائی والی گاڑیاں اور فورک لفٹرز شامل ہیں۔گوادر پرو کے مطابقاس مشترکہ منصوبے کے تحت پاکستان میں تین الیکٹرک دو پہیوں والی گاڑیوں کے ماڈلز متعارف کروائے گئے ہیں جن میں Ride، Cruise اور Swiftشامل ہیں