پشاور زلمی بیڈمنٹن ٹورنامنٹ عماد خان نے جیت لیا

جمعرات دسمبر 18:40

پشاور زلمی بیڈمنٹن ٹورنامنٹ عماد خان نے جیت لیا
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 دسمبر2020ء) عماد خان نے خالد خان کو ہراکر پشاور زلمی بیڈمنٹن ٹورنامنٹ جیت لیا، سینئر ڈبلز میں عمیراور ثاقب نے کامران اور عثمان کو، جونیئر سنگلز میں عباس خان نے وہاج خان کو، ڈبلز میں جنید خان اور منصور خان نے تنویر خان اور محمد شاہ کو شکست دیکر ٹائٹل جیت لئے۔

(جاری ہے)

ٹورنامنٹ میں 600 کھلاڑیوں نے جونیئر، سینئر سنگلز اور ڈبلز کیٹگریز میں حصہ لیا۔

اختتامی تقریب میں رکن صوبائی اسمبلی رابعہ بصری، جنرل سیکرٹری پی ٹی آئی پشاور ریجن رضوان بنگش اور پی ٹی آئی یوتھ پشاور کے صدر الیاس خلیل نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔ اس موقع پر پاکستان نمبر ون مراد خان، انٹر نیشنل کوچ ندیم خان، حیات خان اور ٹورنامنٹ آرگنائزر ملک عامر کو بھی شیلڈز دی گئیں۔