پنجاب یونیورسٹی کالج آف آرٹ اینڈ ڈیزائن کے زیر اہتمام سیمینار کا انعقاد

جمعرات 3 دسمبر 2020 19:03

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 دسمبر2020ء) پنجاب یونیورسٹی کالج آف آرٹ اینڈ ڈیزائن کے شعبہ گرافک ڈیزائن کے زیر اہتمام ’تصویری کہانی‘ کے موضوع پر دو روزہ سیمینار کا انعقاد کیا گیا ۔ اس موقع پر مس نرمل بانو ، علی زیب رئیس ،پرنسپل کالج آف آرٹ اینڈ ڈیزائن ، فیکلٹی ممبران اور طلبائو طالبات نے شرکت کی ۔

(جاری ہے)

نرمل بانو زندگی تماشہ فلم کا سکرپٹ لکھ چکی ہیں جبکہ جہاں آراء فلم کی ڈائریکریکشن علی زیب رئیس نے کی۔

ہیڈ آف شعبہ ڈیزائن ڈاکٹر احمد بلال نے سیمینار کا انعقاد فلم اور پرفارمنگ آرٹس کے باقاعدہ کورسز کی جانب ایک قدم ہے ، پرفارمنگ آرٹس اور میوزیکالوجی کے ساتھ تخلیقی آرٹس کے علیحدہ شعبوں کی منظوری لی جا چکی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ایسی سرگرمیاں طلباء کی تخلیقی صلاحیتوں کو نکھارتی ہیں۔