مشیر خزانہ عبد الحفیظ شیخ نے ایف بی آر کو کلیئرنس ٹائم بہتر کی ضرورت پر زور دیا

ایف بی آر نے ویلیوشن رولز جاری کردیئے ہیں، چین ، ایران ، افغانستان اور دیگرممالک کے ساتھ الیکٹرانک ڈیٹا ایکسچینج معاہدوں پر دستخط ، بریفنگ

جمعرات 3 دسمبر 2020 19:14

مشیر خزانہ عبد الحفیظ شیخ نے ایف بی آر کو کلیئرنس ٹائم بہتر کی ضرورت ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 دسمبر2020ء) مشیر خزانہ عبد الحفیظ شیخ نے ایف بی آر کو کلیئرنس ٹائم بہتر کی ضرورت پر زور دیا۔مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کی زیر صدارت ایف بی آر پالیسی بورڈ کا اجلاس ہوا جس میں مشیر تجارت عبدالرازق داؤد، وفاقی وزیر صنعت حماد اظہر، وزیر نجکاری میاں محمد سومرو نے شرکت کی جبکہ معاون خصوصی برائے ریونیو ڈاکٹر وقار مسعود، مشیر اصلاحات عشرت حسین، چیئرمین ایف بی آر بھی شریک ہوئے ۔

(جاری ہے)

اعلامیہ کے مطابق ممبر کسٹم آپریشنز نے کسٹمز ویلیوئزیشن (انڈر انوائسنگ) کے بارے میں ایک تفصیلی رپورٹ پیش کی، ممبر کسٹمز آپریشنز نے کسٹم محصول کو بڑھانے کے لئے اٹھائے جانے والے اقدامات پر روشنی ڈالی۔بتایاگیاکہ ایف بی آر نے ویلیوشن رولز جاری کردیئے ہیں، چین ، ایران ، افغانستان اور دیگرممالک کے ساتھ الیکٹرانک ڈیٹا ایکسچینج معاہدوں پر دستخط کئے گئے ہیں۔ بتایاگیاکہ ان اقدامات سے درآمدات کی انڈر انوائسنگ کے معاملے کو موثر طریقے سے حل کیا جاسکے گا، ان معاہدوں کے مثبت نتائج برآمد ہوئے ہیں۔مشیر خزانہ نے ایف بی آر کو کلیئرنس ٹائم بہتر کی ضرورت پر زور دیا۔