چرس کا آپ کے دماغ اور جسم پر اثر

DW ڈی ڈبلیو جمعرات 3 دسمبر 2020 20:20

چرس کا آپ کے دماغ اور جسم پر اثر

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 03 دسمبر 2020ء) کینیبس یا بھنگ کے پودے سے ماریجوانا، چرس، گراس، پوٹ اور ڈوپ جیسے نشے بنائے جاتے ہیں۔ آپ ان کا پی سکتے ہیں، کھا سکتے ہیں، دھواں لے سکتے ہیں اور سونگھ سکتے ہیں۔ بہت سے لوگ خصوصاﹰ نوجوان ماریجوانا کو موج مستی کے لیے استعمال کرتے ہیں، مگر بہت سے ڈاکٹرز اسے خصوصی طبی حالت اور علامات کے تحت تجویز کرتے ہیں۔

کچھ چرس کی حمایت میں

نشہ کیا ہے؟ خمار کیوں ہوتا ہے؟

'سرور‘ آ گیا

سرور کے لیے بہت سے لوگ 'پوٹ‘ کا استعمال کرتے ہیں۔ اس میں ٹی ایچ سی، نامی سائیکوایکٹیو اجزاء دماغ کے ان حصوں کو فعال کر دیتا ہے، جو خوراک، خوشگواریت اور سیکس سے متعلق ہیں۔ اس وجہ سے جسم ڈوپامین نامی کیمیکل خارج ہوتا ہے، جو سکون کا احساس دیتا ہے۔

(جاری ہے)

اگر آپ چرس کا دھواں لیں، تو ٹی ایچ سی آپ کے خون میں شامل ہو کر چند ہی سیکنڈ یا منٹ میں آپ کو نشے میں لا سکتا ہے۔ یہ سرور عموماﹰ تیس منٹ میں اپنی انتہائی سطح پر پہنچتا ہے اور ایک سے تین گھنٹوں تک اس کا اثر رہتا ہے۔ اگر آپ پوٹ کھاتے یا پیتے ہیں، تو پھر شاید آپ کو واپس عام حالت میں آنے میں کئی گھنٹے لگ سکتے ہیں۔

آپ کی دماغی سطح کو نقصان پہنچ سکتا ہے

ماریجوانا کا تجربہ سب کا خوشگوار نہیں ہوتا۔

یہ آپ کو خوف زدہ، پریشان، بدحواس تک کر سکتی ہے۔ پوٹ کا استعمال آپ کے کلینکل ڈپریشن کے خطرے کو بڑھا دیتا ہے یا اگر آپ پہلے سے کسی دماغی بیماری کا شکار ہیں، تو یہ اسے مزید بگاڑ سکتی ہے۔ سائنس دان اب تک یہ جاننے میں کامیاب نہیں ہوئے ہیں کہ اس کی اصل وجہ کیا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ بھاری مقدار میں ماریجوانا کا استعمال آپ کو خوف کی بیماری میں مبتلا کر سکتا ہے اور آپ حقیقی زندگی سے کٹ سکتے ہیں۔

سوچنے کی صلاحیت کو نقصان پہنچ سکتا ہے

ماریجوانا کا استعمال فیصلے اور حسیات پر اثر ڈال سکتا ہے۔ اس کے استعمال سے ممکن ہے آپ کی سننے اور دیکھنے کی حس بڑھ جائے یعنی آپ رنگ زیادہ شوخ اور آواز زیادہ بلند سننے لگیں، مگر آپ وقت کا احساس کھو سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ فوری فیصلے کی صلاحیت بھی بری طرح متاثر ہو سکتی ہے، اس کا مطلب ہے کہ نشے کی حالت میں گاڑی چلانا انتہائی خطرناک ہو سکتا ہے۔

لت پڑ سکتی ہے

محققین کے مطابق ہر دس میں سے ایک فرد چرس اور ماریجوانا کی لت میں مبتلا ہو سکتا ہے، یعنی آپ اس حالت میں پہنچ سکتے ہیں کہ چاہے آپ کی زندگی، رشتے، نوکری، صحت اور سرمایہ تباہ ہو جائے، مگر آپ اسے نہیں چھوڑ پائیں گے۔ محققین کے مطابق ایسے افراد جو کم عمری میں ماریجوانا کا استعمال شروع کرتے ہیں، ان کے عادی ہو جانے کے امکانات زیادہ ہوتے ہیں۔

توجہ اور ارتکاز کہاں گیا؟

ماریجوانا کا استعمال آپ کے ارتکاز کی طاقت چھین سکتا ہے، یعنی آپ کسی ایک شے پر مکمل توجہ مرکوز کرنے کی صلاحیت کھو سکتے ہیں۔ اسی وجہ سے آپ کی سیکھنے اور یاد کرنے کی صلاحیت متاثر ہو سکتی ہے۔ ماہرین کے مطابق اس کا انحصار اس بات پر ہے کہ آپ نے اسے کتنی بھاری مقدار میں استعمال کیا ہے اور اس کے اس بھاری استعمال کےآغاز کے وقت آپ کی عمر کیا تھا۔

متعلقہ عنوان :