پلس کنسلٹنٹ کا سروے، خیبرپختونخواہ اور بلوچستان کی صوبائی حکومتیں سب سے زیادہ مقبول قرار

تحریک انصاف کی کے پی حکومت کو 41 فیصد، جام کمال کی بلوچستان حکومت کو 37 فیصد جبکہ عثمان بزدار کی پنجاب حکومت 34 فیصد عوام کی حمایت حاصل کرنے میں کامیاب، پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت سب سے ناپسندیدہ صوبائی حکومت قرار

muhammad ali محمد علی جمعرات 3 دسمبر 2020 21:15

پلس کنسلٹنٹ کا سروے، خیبرپختونخواہ اور بلوچستان کی صوبائی حکومتیں ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 03 دسمبر2020ء) پلس کنسلٹنٹ کا سروے، خیبرپختونخواہ اور بلوچستان کی صوبائی حکومتیں سب سے زیادہ مقبول قرار۔ تفصیلات کے مطابق پلس کنسلٹنٹ نامی ادارے کی جانب سے ملک کے چاروں صوبوں کی حکومتوں کی مقبولیت جاننے کیلئے سروے کروایا گیا ہے۔ سروے کے دوران چاروں صوبوں سے تعلق رکھنے والے ہزاروں افراد سے ان کی رائے جاننے کی کوشش کی گئی۔

سروے کے دوران چھوٹے صوبوں کی حکومتیں بڑے صوبوں کی حکومتوں پر بازی لے گئیں۔ خیبرپختونخواہ اور بلوچستان کے لوگوں نے اپنی صوبائی حکومتوں کے حق میں فیصلہ دیا ہے۔ سروے کے دوران تحریک انصاف کی خیبرپختونخواہ حکومت کو 41 فیصد جبکہ جام کمال کی بلوچستان حکومت کو 37 فیصد عوام کی حمایت حاصل ہوئی۔ جبکہ عثمان بزدار کی پنجاب حکومت 34 فیصد عوام کی حمایت حاصل کرنے میں کامیاب رہی۔

(جاری ہے)

سروے کے دوران پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت سب سے ناپسندیدہ صوبائی حکومت قرار پائی۔ سندھ کے 60 فیصد سے زائد عوام نے پیپلز پارٹی کی صوبائی حکومت کی کارکردگی پر عدم اطمینان کا اظہار کیا، جبکہ صرف 19 فیصد نے صوبائی حکومت کی کارکردگی کو اچھا کہا۔ سروے کے دوران پنجاب کے 47 فیصد، خیبرپختونخواہ کے 51 فیصد جبکہ بلوچستان کے 35 فیصد لوگوں نے اپنی صوبائی حکومتوں کی کارکردگی پر عدم اطمینان کا اظہار کیا۔