زرمبادلہ کے ذخائرمیں31کروڑ ڈالرزسے زائدکی کمی

جمعہ 4 دسمبر 2020 00:21

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 دسمبر2020ء) گزشتہ ہفتے کے دوران سرکاری زرمبادلہ کے ذخائر میں31کروڑ6لاکھ ڈالرزکی کمی ہوگئی ۔اسٹیٹ بینک کے مطابق27نومبر کو مجموعی ذخائر کی مالیت20ارب55کروڑ24لاکھ ڈالر کی سطح سے گھٹ کر20ارب24کروڑ18لاکھ ڈالر رہ گئے۔

(جاری ہے)

گزشتہ ہفتہ کے دوران زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں 30کروڑ 46 لاکھ ڈالر کی کمی ہوگئی جس کے بعدزرمبادلہ کے سرکاری ذخائر13 ارب41 کروڑ55 لاکھ ڈالرسے کم ہوکر13 ارب11 کروڑ9 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئے جبکہ کمرشل بینکوں کے پاس موجود ذخائر 60لاکھ ڈالرزکی کمی سے 7 ارب13 کروڑ 9 لاکھ ڈالر زرہ گئے ۔

متعلقہ عنوان :