نومولود بچی کی 'عمر' ماں سے صرف 18 ماہ کم

بچی کی پیدائش 1992 میں ایمبریو کی شکل میں ہوئی، اکتوبر 1992 میں اسے منجمد کردیا تھا، جبکہ اس کی ماں ٹینا کی پیدائش اپریل 1991 کو ہوئی

Shehryar Abbasi شہریار عباسی جمعرات 3 دسمبر 2020 22:23

نومولود بچی کی  'عمر' ماں سے صرف 18 ماہ کم
نیو یارک (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03 دسمبر2020ء) امریکہ کی ایک خاتون کے ہاں بچی کی پیدائش ہوئی جس کی عمر ماں سے صرف ڈیڑھ سال کم ہے ۔ تفصیلات کے مطابق امریکہ میں ایک بچی کی پیدائش ہوئی ہے جو کہ تکنیکی طور پر 27 سال کی ہے اور اپنی ماں سے صرف 18 ماہ ہی چھوٹی ہے۔ نومولود بچی مولی ایورٹ گبسن کی پیدائش 1992 میں ایمبریو کی شکل میں ہوئی تھی اور اکتوبر 1992 میں اسے منجمد کردیا تھا۔

اس کی ماں ٹینا کی پیدائش اپریل 1991 کو ہوئی تھی۔ امریکا کی ریاست ٹینیسی کے شہر ناکسویل سے تعلق رکھنے والی ٹینا نے مقامی میڈیا کو بتایا 'سن کر دماغ گھوم جاتا ہے، مگر جہاں تک ہماری بات ہے تو مولی ہمارے لیے ایک کرشمہ ہے'۔ یہ 1992 میں ایمبریو کی شکل میں محفوظ کی گئی اور اسے برسوں بعد ایک خوبصورت بچی کی شکل ملی۔

(جاری ہے)

ٹینیسی یونیورسٹی کے پریسٹن میڈیکل لائبریری کے محققین نے بتایا کہ اس بچی کی پیدائش ایک ریکارڈ ہے کیونکہ یہ طویل ترین عرصے تک منجمد ایمبریو کی پیدائش ہے۔

اس سے قبل اتنے طویل عرصے تک کسی ایمبریو میں ریپروڈکشن کا عمل نہیں ہوا ہے ۔ بچی کے والد بانجھ تھے ۔ جس کے باعث مصنوعی طور پر بچی گود لینے کا فیصلہ کیا گیا۔ محققین کے مطابق اس طرح سے پیدا ہونے والے بچوں کے والدین کا نام خفیہ رکھا جاتا ہے اور جو ان بچوں کو اڈوپٹ کرتا ہے یہ اسی کی اولاد کہلاتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :