میرے پیارے دوست جلدی سے ٹھیک ہوجائو، بشریٰ انصاری

بہروز سبزواری نے علامات ظاہر ہونے پر کورونا وائرس ٹیسٹ کروایا تھا جس کے نتائج مثبت آئے اور اب وہ اسپتال میں داخل ہیں

جمعہ 4 دسمبر 2020 11:49

میرے پیارے دوست جلدی سے ٹھیک ہوجائو، بشریٰ انصاری
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 دسمبر2020ء) 1978ء سے شوبز انڈسٹری پر راج کرنے والی سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری نے کورونا وائرس کا شکار ہونے والے اداکار بہروز سبزواری کی جلد صحتیابی کے لیے سوشل میڈیا پر دٴْعائیہ پیغام جاری کیا ہے۔سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر بشریٰ انصاری نے سینئر اداکار بہروز سبزواری کے ہمراہ ماضی کے دنوں کی ایک یادگار تصویر شیئر کی ہے جس میں شوبز انڈسٹر ی کے دونوں سینئر اداکاروں کے چہروں پر ہمیشہ رہنے والی مٴْسکراہٹ ہے۔

(جاری ہے)

بشریٰ انصار ی نے تصویر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ ’میرے سب سے پیارے دوست بہروز جلدی سے ٹھیک ہوجائو۔اداکارہ نے کہا کہ ’میں تمہاری جلد صحتیابی کی منتظر ہوں اور میری طرف سے تمہیں ڈھیر سارا پیار۔اٴْنہوں نیاپنی پوسٹ کے کمنٹ سیکشن میں صارفین کے لیے خصوصی کمنٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ’بہروز کورونا وائرس کا شکار ہوگئے ہیں، براہِ کرم اٴْن کے جلد صحتیاب ہونے کے لیے دٴْعا کیجیے۔واضح رہے کہ ذرائع کے مطابق اداکار بہروز سبزواری نے علامات ظاہر ہونے پر گزشتہ دنوں کورونا وائرس ٹیسٹ کروایا تھا جس کے نتائج مثبت آئے اور اب وہ اسپتال میں داخل ہیں۔