کے الیکٹرک بلوچستان کے سروس ایریا میں ٹرانسمیشن نیٹ ورک کو اپ گریڈ کرے گا
جمعہ 4 دسمبر 2020 18:32
(جاری ہے)
اس سلسلے میں بلوچستان کے سیکریٹری برائے توانائی، شہریار تاج نے کے الیکٹرک کے چیف ایگزیکٹو آفیسر، مونس علوی سے، کے الیکٹرک کے ہیڈ آفس میں ملاقات کی اور پاور یوٹیلیٹی کے مرحلہ وار اپ گریڈیشن کے منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا۔
پاور یوٹیلیٹی اور حکومت بلوچستان کے درمیان بیلہ، اٴْتھل اور وِیندرکے مقام پرواقع تین سولر پاور پروجیکٹس جن میں سے ہر ایک 50 میگا واٹ کا حامل ہے،ان کی پیش رفت پر بھی بات چیت ہوئی۔ان تینوںپروجیکٹس کو انڈیپنڈنٹ پاور پروڈیوسر (IPP) کے طور پر علیحدہ علیحدہ تیار کیا جائے گا۔ نیپرا کے مسابقتی بولی لگانے والے ٹیرف ضابطے 2017ء (Competitive Bidding Tariff Regulations) کے تحت، کے الیکٹرک ایک شفاف طریقہ کار کے ذریعے سولر پاور کے ان پروجیکٹس پر کام کر رہی ہے جس کے بعد ان پروجیکٹس کے لیے،مسابقتی طریقہ کار کے تحت ٹیرف کا تعین بھی کیا جائے گا۔توقع ہے کہ یہ پلانٹس 2023ء کے موسم گرما تک، تجارتی بنیادوں پر کام شروع کر دیں گے ۔مونس علوی نے صارفین کو خدمات کی فراہمی میں بہتری لانے کے عزم کو دہراتے ہوئے کہا کہ’’ہم بجلی کی محفوظ اور قابل بھروسہ فراہمی کے لیے پر عزم ہیں اور ساتھ ہی قابل تجدید اور ماحول دوست ذرائع کی شمولیت کے ذریعے کاربن فٹ پرنٹ کے مسئلے سے بھی نمٹ رہے ہیں۔ یہ تینوں قابل تجدید توانائی کے پاور پلانٹس فعال ہونے کے بعد ، باکفایت اور ماحول دوست بجلی پیدا کریں گے جو پائیدار مستقبل کو یقینی بنانے کے ساتھ زراعت اور صنعت کو فروغ دینے میں مدد گار ثابت ہوں گے ۔ کے الیکٹرک پہلے ہی نجکاری کے بعد سے اب تک،انرجی ویلیو چین میں 330 ارب روپے سے زیادہ کی سرمایہ کاری کر چکا ہے اور آئندہ تین سالوں کے دوران مزید 260ارب روپے سے زائدکی سرمایہ کاری کا ارادہ رکھتا ہے۔‘‘کے الیکٹرک اپنی پوری پاور ویلیو چین میں ،منصوبہ بندی کے تحت مستقبل میں کی جانے والی سرمایہ کاری کے لیے پرعزم ہے جو مطلوبہ منظوریوں سے مشروط ہے۔تاہم حکومت سے قابل وصول واجبات کے پائیدار حل اور نیپرا کی جانب سے بروقت منظوری ، ان سرمایہ کاری کے منصوبوںپر عمل درآمد کے لیے نہایت اہم ہیں۔ شہریا ر تاج نے متعلقہ علاقے اور اس کے رہائشیوں پر اس سرمایہ کاری کے اثرا ت کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہاکہ:’’پاور انفرااسٹرکچر کی اپ گریڈیشن سے نہ صرف ہزاروں رہائشیوں پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے بلکہ توقع ہے کہ اِس سے اٴْتھل، بیلہ اور وِیندرکے اطراف میں سماجی و اقتصادی سرگرمیوں کو بھی فروغ حاصل ہو گا۔ 50MW کے تین سولر پاور پروجیکٹس سے ظاہر ہوتا ہے کہ بلوچستان میں سولر پاورسے بجلی بنانے کی زبردست صلاحیت موجود ہے اور ہم مستقبل میں بھی اسی طرح کی پبلک-پرائیویٹ پارٹنرشپ کی توقع رکھتے ہیں جو صوبے اور اس کے عوام کی سماجی و اقتصادی ترقی میں بہت اہم کردار ادا کریں گے ۔‘‘مزید قومی خبریں
-
مئی کو بانی پی ٹی آئی نے عوام کو ورغلایا،شرجیل میمن
-
اتحاد کی طاقت سے ہم دہشت گردی کی لعنت کو مکمل طور پر ختم کر دیں گے، وزیر داخلہ محسن نقوی
-
2 انتہائی مطلوب دہشت گرد اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک
-
دو جاپانی کار کمپنیوں کا قیمتوں میں کمی نہ کرنے کا فیصلہ
-
سعودی وفد کا دورہ پاکستان ، 10 ارب ڈالر تک کی سرمایہ کاری کے معاہدوں پر دستخط متوقع
-
نائلہ کیانی ہزاروں میٹر بلند 11 چوٹیاں سر کرنے والی پہلی پاکستانی خاتون بن گئیں
-
حکومت کی اقتصادی حکمت عملی میں صنعتی ترقی اور برآمدات کا فروغ اولیں ترجیح ہے، بجٹ میں صنعتی پالیسی لا رہے ہیں‘رانا تنویر حسین
-
وزیرِاعلی سندھ نے پیپلزبس سروس آٹو میٹڈ فیئر کلکشن سسٹم کا افتتاح کر دیا
-
حکومت کسانوں، گندم کے مسئلے پر بہت فکر مند ہے‘ احسن اقبال
-
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کا راجن پور میں 8 سالہ بچی سے زیادتی کے واقعہ کا نوٹس
-
پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن آمدہ حج سیزن کے دوران تقریبا ً34 ہزار عازمین حج کو 170 پروازوں کے ذریعے حجازمقدس پہنچائے گی
-
وزیرمواصلات عبدالعلیم خان کا سمبڑیال کھاریاں موٹروے کا فضائی دورہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.