آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی میں تیرہویں عالمی اردو کانفرنس کے دوسرے روز پانچ کتابوں کی رونمائی کی گئی

جمعہ 4 دسمبر 2020 18:32

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 دسمبر2020ء) آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی میں جاری تیرھویں عالمی اردو کانفرنس کے دوسرے روز پانچ کتابوں کی تقریب رو نمائی ہوئی جس میں کتابوں کے مصنفین اور تجزیہ نگاروں نے کتابوں سے متعلق اپنی آرا کا اظہار کیا، معروف مصنفہ عذرا عباس کی کتاب اداسی کے گھا پر تبصرہ کرتے ہوئے کاشف رضا نے کہا کہ اپنی کلیات میں مصنفہ نے نظم کو نیا رنگ عطا کیا ہے ، حمیرا خلیق کی کتاب گوشہ دل پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے ڈاکٹر فاطمہ حسن نے کہا کہ مصنفہ نے اپنے خاکوں میں معاشرے کے مختلف پہلوں اور معروف کرداروں کے پوشیدہ رویوں کو اجاگر کیا ہے، اقبال نظر کی کتاب درویش نامہ پر بات کرتے ہوئے معروف دانشور پیر زادہ قاسم نے کہا کہ مصنف نے اپنی کتاب میں انسانی رویوں کو انتہائی خوبی سے لفظوں میں سمویا ہے ، پروفیسر سحر انصاری نے ممتاز شاعرہ ہما طاہر کے تیسرے شعری مجموعے اوج کمال کو سراہتے ہوئے کہا کہ شاعرہ نے اس کتاب میں زندگی کے موسموں کو تخلیق کے رنگوں میں پرویا ہے ان کے شعروں میں حب الوطنی کا رنگ بھی پایا جاتا ہے، تقریب رونمائی کی میزبانی آغا شیرازی نے کی۔

متعلقہ عنوان :