سرگودھا کی خوبصورتی کے لئے ماحولیاتی آلودگی پر قابو پانے کی کوشش جاری رکھیں گے،ڈپٹی ڈائریکٹرہارٹی کلچر پی ایچ اے

ہفتہ 5 دسمبر 2020 14:32

سرگودھا کی خوبصورتی کے لئے ماحولیاتی آلودگی پر قابو پانے کی کوشش جاری ..
سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 دسمبر2020ء) پی ایچ اے سرگودھا نے اپنے علاقہ کو سر سبز و شاداب بنانے کے لئے رواں سیزن کے دوران پنجاب بھر میں ریکارڈ پودے لگائے ، عوام کو صحت مندانہ ماحول اور تفریحی سرگرمیوں کی فراہمی کےلئےہر ممکنہ اقدامات کا تسلسل برقرار رہےگا۔ سرگودھا کی خوبصورتی کے لئے ماحولیاتی آلودگی پر قابو پانے کی کوشش جاری رکھیں گے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار ڈپٹی ڈائریکٹر ہارٹی کلچر پی ایچ اے سرگودھا مخددم فرخ حسنین نے رواں سیزن کے دوران شجر کاری مہم کے حوالہ سے پارکس اینڈ ہارٹی کلچر اتھارٹی کی عملی کاوشوں کے حوالہ سے بات چیت کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ امسال موسم بہار کی طرح شجر کاری کے حالیہ سیزن میں بھی ہم نے ریکارڈ پوردے لگائے تاکہ علاقہ کی تزئین و آرائش کے ساتھ عوام کو نہ صرف صحت مندانہ آب و ہوا کی فراہمی ممکن بنائی جاسکے بلکہ شہر کی خوبصورتی بھی نمایاں ہوسکے ، ڈپٹی ڈائریکٹر ہارٹی کلچر مخدوم سید فرخ حسنین نے مزید کہاکہ ڈی جی پی ایچ اے رائے یاسر بھٹی اور چیئرمین سید محمود بخش گیلانی کی قیادت میں کام کرتے ہوئے رواں شجر کاری مہم کے دوران پی ایچ اے سرگودھا نے پارکس، گرین بیلٹس اور شہر کے تینوں اوئور ہیڈ برجز کے علاوہ اہم مقامات پر 60ہزار سے زائد پودے لگائے جن میں جیفری کے 45449اور میر ی گولڈ یعنی گیندا کے 16155پودے شامل ہیں ، ڈپٹی ڈائریکٹر ہارٹی کلچر مخدوم فرخ حسنین نے پی ایچ اے کی آئندہ کارکردگی کے حوالہ سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پی ایچ اے سرگودھا کے زیر اہتمام نئے پودے لگانے کا سلسلہ جاری ہے اور اس حوالہ سے ہنگامی بنیادوں پر کام کیا جارہا ہے، سرگودھا کے پارکس گرین بیلٹس اور دیگر مقامات پر پٹونیا کے 20ہزار سے زائد پودے لگانے کا بھی ہدف مقرر کیا ہے جو کہ آئندہ ہفتہ کے دوران تکمیل پذیر ہوجائے گا جس سے عوام کو خوبصورتی اور خوشگوار ریت کا احساس ہوگا اور حقیقی بہتری و تبدیلی آئے گی۔

متعلقہ عنوان :