عوام احتیاطی تدابیر اپنا رہے ہیں جس کی وجہ سے کورونا وبائی صورت حال قابو میں ہے، ڈپٹی کمشنر سوات
ہفتہ 5 دسمبر 2020 19:51
(جاری ہے)
میڈیا کے ذریعے بھی عوام سے اپیل ہے کہ ایس او پیز پر عمل درآمد یقینی بنائیں۔
اعداد و شمار بتاتے ہوئے ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ ضلعی انتظامیہ نے پچھلے تین مہینوں میں 18351 انسپکشنز کئے اور ایس او پیز کی بار بار خلاف ورزی پر 1.0 ملین روپے کے جرمانے عائدکیے گئے۔ثاقب رضا اسلم کا کہنا تھا کہ ایک نئے اور منظم پلان کے تحت عوامی رابطے اور ایس او پیز پر عمل درآمد کرانے کا سلسلہ شروع کر رہے ہیں۔ رواںہفتے اس حوالے سے ضلعی انتظامیہ خصوصی اقدامات کر رہی ہے تاکہ سوات کی معیشت کو وبائی صورتحال میں بھی روا ں رکھا جا سکے۔ میڈیا کو بریفنگ میںڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر اکرم شاہ کا کہنا تھا کہ دیہی اور پہاڑی علاقوں میں کورونا پھیلنے کی شرح نہ ہونے کے برابر ہے اور شہری اور گنجان آباد علاقوں میں وائرس موجود ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ سب سے زیادہ ایکٹیو کیسز گل کدہ، اوڈی گرام ، شموزئی ، نواں کلے اور کذہ بانڈئی علاقوں میں ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پورے ضلع سے 32357 سمپلز اکٹھے کئے گئے ہیں جس میں سے 3366 کیسسز مثبت تھے جبکہ 589 کا نتیجہ آنا باقی ہے ضلع میں71 مریض موجود ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ حوصلہ افزا بات یہ ہے کہ ضلع سوات میں اب تک کوئی بھی مریض وینٹیلیڑ پر منتقل نہیں ہوا ہے ۔ڈاکٹر اکرم شاہ کا کہنا تھا کہ تعلیمی اداروں سی8373سمپلز اکھٹے کئے گئے جبکہ ہائی رسک علاقوں سے اب تک 3336 سمپلز ا کٹھے ہوئے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ تعلیمی اداروں میں مثبت کیسز کی تعداد بہت کم ہے جو کہ صرف 46 ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بس اڈوں ، بازاروں اور ہوٹلوں میں زیادہ سحتی کی ضرورت ہوگی۔ ڈاکٹر اکرم شاہ کا کہنا تھاکہ ابھی تک 229 ہیلتھ ورکرز کورونا سے متاثر ہوئے ہیں جس میں زیادہ پیرامیڈکس سٹاف کے شامل ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ تعلیمی اداروں کی کارکردگی مثالی ہے وہ ایس او پیز پر عمل درآمد یقینی بنا رہے ہیںجس کی وجہ سے سکولوں میں کورونا کی مثبت ہونے کی شرح کم ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
یوم مزدور منانے کا مقصد شکاگو کے محنت کشوں کی جدوجہد کو یاد کرنا ، ملکی معیشت میں اس طبقے کا کردار ریڈھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے، نواب ثنااللہ زہری
-
نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار او آئی سی کے 15 ویں سربراہی اجلاس میں شرکت کے لئے گیمبیا پہنچ گئے
-
حکومت محنت کشوں کی فلاح پر توجہ مرکز کیے ہوئے ہے‘ چودھری شافع حسین
-
پشاور میں آٹے کی قیمت مزید کم ہوگئی
-
محنت کش طبقے کی عزت و وقار اور حقوق کے تحفظ کے بغیر ترقی و خوشحالی کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہو سکتا، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور
-
ہمارا مذہب مزدور اور محنت کش طبقے کے حقوق کے تحفظ کا ضامن، ملکی تعمیر و ترقی انہی کی انتھک محنت کی مرہون منت ہے،سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا پیغام
-
سندھ حکومت صنعتی و زرعی مزدوروں، خواتین ورکرز اور ہاریوں کی ترقی کے لئے پروگرام شروع کر رہی ہے،وزیراعلی ٰ سید مراد علی شاہ
-
پی ٹی آئی اور مولانا اکٹھے ہوگئے تو حکومت تین سے چار ماہ سے زیادہ نہیں چلے گی،فواد چودھری
-
اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات سب کے سامنے ہوں گے، کوئی پوشیدہ بات نہیں ہوگی، علی امین گنڈاپور
-
مرضی کے فیصلوں کیلئے ججوں پر دبائو بڑھایا جارہا ہے، شعیب شاہین
-
نارنگ منڈی، جہیز میں گاڑی نہ لانے کا رنج ، شوہر نے فائرنگ کر کے بیوی کو قتل کر دیا
-
وزیر اعلیٰ مریم نواز (کل )30 سے زائد فیلڈ ہسپتالوں کا افتتاح کریں گی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.