کئی صحافی سزایافتہ نوازشریف کیلئے آزادی اظہار کا حق مانگ رہے ،وزیر اعظم

ہفتہ 5 دسمبر 2020 22:43

کئی صحافی سزایافتہ نوازشریف کیلئے آزادی اظہار کا حق مانگ رہے ،وزیر ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 دسمبر2020ء) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کئی صحافی سزایافتہ نوازشریف کے لیے آزادی اظہار کا حق مانگ رہے ہیں۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو میں وزیراعظم نے کہا کہ آپ ایک بدکردار اور نیک آدمی کو برابر تصور نہیں کر سکتے، ہمارے ہاں کچھ صحافی عدالت میں چلے گئے اور کہا کہ نواز شریف کو تقریر کا موقع دیں۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف کو عدالت نے سزا دی، ان پر بہت سے کیسز ہیں، وہ کہتے ہیں کہ نواز شریف کو آزادی اظہار کا موقع فراہم کیا جائے۔انہوںنے کہاکہ یہاں میڈیا میں لوگ پیسوں کے لئے کام کرنا چاہتے ہیں۔