سعودی عرب نے افریقی ملک کیساتھ پہلی مرتبہ سفارتی تعلقات قائم کر لیے

زمبابوے اور سعودی عرب کے درمیان سفارتی تعلقات استوار کرنے کا معاہدہ طے پا گیا

muhammad ali محمد علی اتوار 6 دسمبر 2020 00:10

سعودی عرب نے افریقی ملک کیساتھ پہلی مرتبہ سفارتی تعلقات قائم کر لیے
ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 05 دسمبر2020ء) سعودی عرب نے افریقی ملک کیساتھ پہلی مرتبہ سفارتی تعلقات قائم کر لیے، زمبابوے اور سعودی عرب کے درمیان سفارتی تعلقات استوار کرنے کا معاہدہ طے پا گیا۔ تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ افریقی ملک زمبابوے کیساتھ سفارتی تعلقات استوار کر لیے گئے ہیں۔ سعودی عرب اور زمبابوے کے سفارتی نمائندوں نے امریکی شہر نیویارک میں ہوئی ایک ملاقات کے دوران دو طرفہ سفارتی معاہدے پر دستخط کیے۔

(جاری ہے)

دونوں ممالک کے نمائندوں نے امید ظاہر کی کہ آنے والے وقت میں دو طرفہ فروغ پائیں گے۔ دوسری جانب اسرائیل کو تسلیم کرنے کی افواہوں سے متعلق سعودی عرب کے وزیر خارجہ فیصل بن فرحان نے کہا ہے کہ اسرائیل سے تعلقات کی بحالی ایک خود مختار فلسطینی ریاست کے قیام سے مشروط ہے۔ سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان کے مطابق اسرائیل سے تعلقات کی بحالی ایک ایسی خود مختار ریاست سے مشروط ہے جو فلسطینی عوام کے لیے بھی قابل قبول ہو۔ فلسطین کی 1967 والی حیثیت سے کم ناقابل قبول ہوگا۔وزیر خارجہ فیصل بن فرحان کا کہنا ہے کہ تعلقات کی بحالی کے لیے یہ شرط سعودی عرب کے فلسطین سے متعلق وژن کی عکاس ہے۔