بلاول بھٹو زر داری ضرار محمود ملک کے انتقال پر اظہارِ رنج و غم

اتوار 20 دسمبر 2020 13:45

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 دسمبر2020ء) چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سینئر رہنما و این اے 110 کے پارٹی ٹکٹ ہولڈر ضرار محمود ملک کے انتقال پر اظہارِ رنج و غم کیا ہے ۔

(جاری ہے)

اپنے بیان میںبلاول بھٹو زر داری نے کہاکہ پی پی پی چیئرمین نے سوگوار خاندان سے دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے،مرحوم ضرار محمود ملک ایک نڈر و ثابتقدم جیالا اور پارٹی کا اثاثہ تھے۔بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ مرحوم کی پارٹی کیلئے خدمات قیادت و کارکنان کو ہمیشہ یاد رہیں گی۔انہوںنے کہاکہ دعا ہے، اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس اور سوگواران کو صبر جمیل عطا فرمائے۔