Live Updates

مریم نوازپی ڈی ایم کے جلسے کے لیے مردان پہنچ گئیں

مولانا فضل الرحمان کا قافلہ جلسے میں شرکت کے لیے سخا کوٹ سے روانہ

Mian Nadeem میاں محمد ندیم بدھ 23 دسمبر 2020 16:59

مریم نوازپی ڈی ایم کے جلسے کے لیے مردان پہنچ گئیں
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-ا نٹرنیشنل پریس ایجنسی۔23 دسمبر ۔2020ء) حزبِ اختلاف کے اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے آج مردان میں ہونے والے جلسے میں شرکت کیلئے مسلم لیگ نون کی نائب صدر اور سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کی صاحبزادی مریم نوازپہنچ گئیں جبکہ سربراہ پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمان کا قافلہ راستے میں ہے.

(جاری ہے)

مریم نواز کا قافلہ بخشالی انٹر چینج پار کر کے مردان شہر میں داخل ہو گیا اس سے قبل مریم نوازکاقافلہ کرنل شیرخان انٹرچینج رکے بغیرآگے نکل گیا تھا، پارٹی قائدین نے کہا کہ پروٹوکول عملہ کی غلطی سے قافلہ مردان انٹرچینج کی طرف چلاگیا جس کے بعد مریم نواز کا قافلہ مردان انٹرچینج سے دوبارہ کرنل شیرخان انٹرچینج پہنچا.

اس موقع پر مریم نواز نے گاڑی سے باہر آ کر ہاتھ ہلایا اور کارکنوں کا جذبہ بڑھایا دوسری جانب پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا قافلہ مردان کے جلسے میں شرکت کے لیے سخا کوٹ سے روانہ ہو گیا. ضلعی امیر مفتی کفایت اللّٰہ اور جنرل سیکرٹری مولانا سلمان تاثیر خان بھی ریلی میں شریک ہیں جمعیت علمائے اسلام ف کا قافلہ مولانا فضل الرحمان کی قیادت میں گجو خان کے مقام سے مردان میں داخل ہو گا.
Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات